30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جل جلالہ،نے راعنا کہنے سے منع فرمایا تھا کہ یہود وعنود اسے اپنے مقصد مردود کا ذریعہ کرتے ہیں اور اس کی جگہ انظرنا کہنے کا ارشاد ہوا تھا ولہذا خواب میں کسی بندہ صالح کو اعتراض کرتے نہ دیکھا کہ یوں تو بات فی نفسہٖ محل اعتراض نہ ٹھہرتی بَلکہ خواب بھی دیکھا تو انہیں یہود ونصارٰی اس امام الوہابیہ کے خیالوں کو معترض دیکھاتاکہ ظاہر وکہ صر فدہن دوزی مخالفان کی مصلحت داعی تبدیل لفظ ہے۔اب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خطبہ فرمایا اورارشاد فرمایاکہ یوں نہ کہو کہ الله ورسول چاہیں تو کام ہوگا بَلکہ یوں کہو کہ الله پھر الله کا رسول چاہے تو کام ہوگا۔''پھر ''کا لفظ کہنے سے وہ توہمّ مساوات کہ ان وہابی خیال کے یہود ونصارٰی یایوں کہئے کہ ان یہودی خیال کے وہابیوں کو گزرتا ہے باقی نہ رہے گا الحمدلله علی تواتر اٰلائہٖ والصلٰوۃ والسلام علی انبیائہ(تمام تعریفیں الله تعالٰی کیلئے ہیں اسکی مسلسل نعمتوں پر،اور دروودوسلام ہواسکے نبیوں پر۔)
اہل انصاف ودین ملاحظہ فرمائیں کہ یہ تقریر منیر کہ فیض قدیر سے قلب فقیر پر القاء ہوئی کیسی واضح ومستنیر ہے ان احادیث کو ایك مسلسل سلك گوہریں میں منظوم کیا اورتمام مدارج مراتب مرتبہ حمدلله تعالٰی نورانی نقشہ کھینچ دیا۔الحمدلله کہ یہ حدیث فہمی ہم اہلسنت ہی کا حصہ ہے،وہابیہ وغیرہم بدمذہبوں کو ا س کیا علاقہ ہے،ذٰلك فضل الله یؤتیہ من یشاء والله ذوالفضل العظیم،والحمدلله رب العٰلمین(یہ الله تعالٰی کا فضل ہے جسے چاہتاہے عطا کرتاہے،اورالله بڑے فضل والا ہے،اورسب تعریفیں الله رب العالمین کے لیے ہیں۔ت)غرض احادیث صحیحہ ثابتہ تو اس دروغ گوکو تابخانہ پہنچا رہی ہیں۔رہی وہ روایت مقطعہ کہ اس نے ذکر کی اوریونہی روایت عــــــہ اعتبار ام المومنین صدیقہ سے کہ یہود کے اعتراض پر فرمایا یوں کہ کہو بَلکہ کہو ما شاء الله وحدہ۔اقول اگر صحیح بھی ہوتو نہ ہمٰن مضر نہ اسے مفید کہ واوسے احتراز کی دو صورتیں ہیں:تبدیل حرف جس کی طرف وہ احادیث صحیحہ ارشاد فرمارہی ہیں،اوررأسًاترك عطف جس کا اس روایت میں ذکر آیا۔ایك صورت دوسری کی نافی و منافی نہیں،نہ ذاتی میں حصر عطائی کی نفی کرے،قال الله تعالٰی:
|
" فَلَمْ تَقْتُلُوۡہُمْ وَلٰکِنَّ اللہَ قَتَلَہُمْ ۪ وَمَا رَمَیۡتَ اِذْ رَمَیۡتَ وَلٰکِنَّ اللہَ رَمٰی ۚ"[1]۔ |
تو تم نے انہیں قتل نہ کیا بَلکہ الله نے انہیں قتل کیا اوراے محبوب!وہ خا تم نے نہ پھینکی تھی بَلکہ الله نے پھینکی۔(ت) |
عــــــہ: ای کتاب الاعتبار للحاوی ۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع