30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حضرت امیر وذریۃطاہرہ اوراتمام امت برمثال پیران می پر ستند وامور تکوینیہ رابایشاں وابستہ میدانند[1]۔ |
حضرت امیر یعنی حضر ت علی کرم الله تعالٰی وجہہ اوران کی اولاد کو تمام امت اپنے مرشد جیسا سمجھتی ہے اورتکوینی امور کو ان حضرات کے ساتھ وابستہ جانتی ہے۔(ت) |
اورخود امام الوہابیہ اس تقویۃ الایمان کے کفری ایمان سے پہلے جو ایمان صراط مستقیم میں رکھتا تھا وہ بھی یہی تھا جہاں کہتاتھا:
|
مقامت ولایت بل سائر خدمات مثل قطبیت وغوثیت و ابدالیت وغیرہا ہمہ از عہد کرامت مہد حضرت مرتضٰی تا انقراض دنیا ہمہ بواسطہ ایشان ست ودرسلطنت سلاطین و امارتِ امرا ہمت ایشاں رادخلے ست کہ برسیاحین عالم ملکوت مخفی نیست[2]۔ |
مقامات ولایت بَلکہ تمام خدمات مثل قطبیت،غوثیت و ابدالیت وغیرہ سب رہیتی دنیا تك حضرت علی کرم الله تعالٰی وجہہ کے واسطے سے ملتے ہیں اوربادشاہوں کی سلطنت اور امیروں کی امارت میں بھی آنجناب کی ہمت کا دخل ہے،یہ سیاحان عالم ملکوت پر پوشیدہ نہیں۔(ت) |
اب کہ تقویۃ الایمان نے بحکم:
|
" قُلْ بِئْسَمَا یَاۡمُرُکُمْ بِہٖۤ اِیۡمٰنُکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ مُّؤْمِنِیۡنَ﴿۹۳﴾"[3]۔ |
تم فرمادو کیا براحکم دیتا ہے تم کو تمہارا ایمان اگر ایمان رکھتے ہو۔ |
اسے تمام امت مرحومہ کے خلاف ایك نیا ایمان سخت برا ایمان نام کا ایمان اورحقیقت میں پرلے سرے کا کفران سکھایا یا اسفل السافلین پہنچا،اب وہ بات کہ سیاحان عالم پر ظاہر تھی اسے کیونکر سُجھائی دے،
|
" وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪ "[4]۔ |
اورجسے الله نور نہ دے اس کے لئے کہیں نور نہیں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع