دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

یہ حدیث ابن ابی شیبہ [1]وطبرانی وبیہقی وغیرہم نے بھی روایت کی۔

حدیث ۱۷۲:ابن ماجہ حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اذا حلف احدکم فلا یقل ماشاء الله وشئت ولٰکن لیقل ماشاء الله ثم شئت [2]۔

جب تم میں سے کوئی شخص قسم کھائے تو یوں نہ کہے کہ جو چاہے الله اورمیں چاہوں،ہاں یوں کہے کہ جو چاہے الله پھر میں چاہوں۔

حدیث ۱۷۳:نیز ابن ماجہ واحمد وبغوی وابن قانع وغیرہم نے یہی مضمون طفیل بن سخبرۃ برادر مادری ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا:

بیدانہ اعنی ابن ماجہ [3] احالہ علی حدیث حذیفۃ فقال نحوہ ولم یسق لفظہ۔

سوائے اس کے کہ ابن ماجہ نے اسکو حدیث حذیفہ کی طرف پھیرتے ہوئے نحوہ،کہا ہے اس کے الفاظ ذکر نہیں کئے۔(ت)

اورمسند امام احمد بسند حسن صحیح کہ حدثنا بھز وعفان ثنا حماد بن سلمۃ عن عبدالملك بن عمیر عن ربعی بن ھراش عن طفیل بن سخبرۃ اخی عائشۃ لامھا رضی الله تعالٰی عنہما یوں ہے کہ انہیں خواب میں کچھ یہودی ملے انہوں نے ابنیت عزیرعلیہ الصلٰوۃ والسلام ماننے کا ان پر اعتراض کیا انہوں نے کہا تم خاص کا مل لوگ ہوا گر ویں نہ کہو کہ جو چاہے الله اورچاہیں محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،پھر کچھ نصارٰی ملے ان سے بھی ابنیت مسیح کے جواب میں یہی سنا حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے خواب عرض کیا،حضور نے خطبے میں بعد حمدوثناء الٰہی فرمایا:

انکم کنتم تقولون کلمۃ کان یمنعنی

تم لوگ ایك بات کہا کرتے تھے مجھے تمہارا

 


 

 



[1] اتحاف السادۃ بحوالہ ابن ابی شیبۃ الآفۃ التاسعۃ عشر دارالفکر بیروت ۷/۵۷۴،اتحاف السادۃ بحوالہ المعجم الکبیر الآفۃ التاسعۃ عشر دارالفکر بیروت ۷/۵۷۴،الاسماء والصفات باب قول الله عزوجل وما تشاؤن الخ المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل ۱/۲۳۷و۲۳۸

[2] سنن ابن ماجۃ ابواب الکفارات باب النہی ان یقال ما شاء الله الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۵۴

[3] سنن ابن ماجۃ ابواب الکفارات باب النہی ان یقال ما شاء الله الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن