30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انالله وانا الیہ راجعون،ولا حول ولا قوۃ الابالله العلی العظیم۔خیر اس کی ضلالتیں کہاں تك لکھئے ماعلی مثلہ یعد الخطاء(اس جیسے کی خطاؤں کا شمار نہیں کیاجاتا۔ت)حدیث دکھا کر اتنا پوچھئے کہ کیوں صاحب!وہاں تو حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے غضب فرمایا نہ حکم شرك لگایا مگرانسار کی چھوکریوں کو اتنا ارشادہوا کہ اسے رہنے دو۔یہاں جو یہ مرد عاقل یہ صحابی فاضل نعت حضور میں اس سے بھی زیادہ عظیم بات کررہے ہیں اورحدیث فرماتی ہے کہ حضور منع نہیں کرتے بَلکہ اورانعام واکرام بخشتے ہیں۔یہ شرك وہابیت پر کیسی آفت ہے،اب یاد کر وہ اپنی اوندھی مت الٹی کھوپڑی ''چہ جائکہ عاقل مرد کہے یا سن کر پسند کرے[1]''۔کچھ یہ بھی سُوجھا کہ کہنے والے کون تھے اورسن کر پسند کرنیوالے کون ۔
|
" بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَی الْبٰطِلِ فَیَدْمَغُہٗ فَاِذَا ہُوَ زَاہِقٌ ؕ وَلَکُمُ الْوَیۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ ﴿۱۸﴾"[2]۔ |
بَلکہ ہم حق کو باطل پر پھینك مارتے ہیں تو وہ اس کا بھیجہ نکال دیتاہے تو جبھی وہ مٹ کر رہ جاتاہے،اورتمہاری خرابی ہے ان باتوں سے جو بناتے ہو۔(ت) |
حدیث ۱۷۱:او ربڑھ کر سنئے،شرك فی العادۃ کے بیان میں لکھا:''الله صاحب نے اپنے بندوں کو سکھایا ہے کہ دنیا کے کاموں میں الله کو یاد رکھیں اوراس کو کچھ تعظیم کرتے رہیں جیسے اولاد کا نام عبداللہ،خدا بخش رکھنا جس چیز کو فرمایا اس کو برتنا جو منع کیا اس سے دور رہنا اوریوں کہنا کہ الله چاہے تو ہم فلانا کام کرینگے اوراس کے نام کی قسم کھانی اس قسم کی چیزیں الله نے اپنی تعظیم کے واسطے بتائی ہیں پھر کوئی کسی انبیاء اولیاء بھوت پری کی اس قسم کی تعظیم کرے جیسے اولاد کا نام عبدالنبی امام بخش رکھنے کھانے پینے پہننے میں رسموں کی سند پکڑے یا یوں کہے کہ الله ورسول چاہے گا تو میں آؤں گا یا پیغمبر کی قسم کھاوے سو ان سب باتوں سے شرك ثابت ہوتاہے اس کو اشراك فی العادۃ کہتے ہیں[3]۔''
پھر اس شرك کی فصل میں اس مدعا کے ثبوت کو مشکوٰۃ کے باب الاسامی سے شرح السنہ کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع