دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اقول:اتنا لفظ سچ ہے کہ الله عزوجل کے بتانے سے زیادہ کوئی معلوم نہیں کرسکتا۔ہمارے اختیاری افعل کب عطائے الٰہی وارادئہ الہیہ سے بڑھ کر ہوسکتے ہیں مگر کلمۃ حق ارید بھا باطل(کلمہ حق ہے جس سے باطل کا ارادہ کیا گیا ہے۔ت)خوارج کی طرح یہ سچا لفظ اس نے باطل ارادے سے کہا ہے وہ اس سے ان کے اختیار عطائی کا بھی سلب چاہتاہے یعنی ابنیاء علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کو خدا کا دیا ہوا اختیار بھی نہیں بَلکہ عاجز ومجبو رمحض ہیں۔اس نے صاف تصریح کی ہے کہ:''ظاہر کی چیزوں کو دریافت کرنا لوگوں کے اختیار میں ہے جب چاہیں کریں جب چاہیں نہ کریں،سواس طرح غیب کا دریافت کرنا اپنے اختیار میں ہو کہ جب چاہے دریافت کرلیجئے یہ الله صاحب ہی کی شان ہے،کسی نبی و ولی کو بھوت وپری کو الله صاحب نے یہ طاقت نہیں بخشی،الله صاحب اپنے ارادے سے کبھی کسی کو جتنی بات چاہتا ہے خبردیتاہے،سویہ اپنے ارادے کے موافق نہ ان کی خواہش پر [1]۔''

اسی کے اس اعتقاد باطل کا حدیث مذکوروقول مسطور امام مشہور میں ردّصریح ہے۔

بالجملہ فرق یہ ہے کہ حدیث کے ارشاد اوران کے مطابق اہل حق کے اعتقاد میں انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام اظہار خوارق وادراك غیب میں انسان مختار بعطائے قادر جلیل الاقتدار ہیں کہ جس طرح عام آدمیوں کو ظاہری حرکات وظاہری ادراکات کے اختیارات حضرت واہب العطیات نے بخشے ہیں کہ جب چاہیں دست وپاك وجنبش دیں چاہیں نہ دیں،جب چاہیں آنکھ کھول کر چیز دیکھ لیں چاہیں نہ دیکھیں،اگرچہ بے خدا کے چاہے وہ کچھ نہیں چاہ سکتے،اوروہ چاہیں خدا نہ چاہے تو ان کا چاہا کچھ نہیں ہوسکتا اوروہ عطائی اختیارات اس کے حقیقی ذاتی اختیارکے حضورکچھ نہیں چل سکتے بعینہٖ یہی حالت حضرات انبیائے کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام کی درباہ معجزات وادراك معیبات ہے کہ رب عزوجل نے انہیں ظاہری جوارح ومسع وبصر کی طرح باطنی سفات وہ عطافرمائی ہیں کہ جب چاہیں خرق عادات فرمادیں مغیبات کو معلوم فرمالیں چاہیں نہ فرمائیں اگرچہ بے خدا کے چاہے نہ وہ چاہ سکتے ہیں نہ بے ارادہ الہیہ ان کا ارادہ کام دے سکتا ہے،اورامام الوہابیہ کے نزدیك ایسانہیں بَلکہ انبیاے کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام پتھر کی طرح عاجز محض ومجبور مطلق ہیں کہ ہلانے والا محض اپنے قسری ارادے سے بے ان کے توسط اختیار عطائی کے اپنے ارادے کے موافق نہ ان کی خواہش پر،ہلادے تو ہل  


 

 



[1] تقویۃ الایمان الفصل الثانی مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن