دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حضور بتادیں گے،یہ اسی کی شان ہوسکتی ہے جو بالفعل تما م آئندہ باتوں کو جانتاہو یا اطلاع غیب اس کے ارادہ وخواہش پر کردی گئی ہو کہ جب چاہے معلوم کرلے ورنہ یہ اطلاق ہرگز صادق نہیں آسکتا،اسے ایك نظیر محسوس میں دیکھئے۔زید فقیر ہے نہ پاس کچھ رکھتا ہے نہ بادشاہی خوانوں پر اس کا ہاتھ پہنچتا ہے مگر بادشاہ کبھی کبھی اسے دوچار توڑے بخش دیتاہے وہ شخص پہلو رکھ کر یہ کہے تو کہہ لے کہ میں جب چاہوں ایك توڑا خیرات کردوں کہ وہ آپ ہی اسی وقت چاہے گا جب پائے گا مگر عام فقیروں کو اشتہار دے کر تم جس وقت چاہو میں توڑا عطاکردوں،توضرور غلط کہا،اوردم بھر میں اس کا دروغ کھل سکتاہے،فقیر مانگیں اور نہ مال ہے نہ خزانے پر اختیار،تو کہاں سے دے گا،ہاں اگر بادشاہ نے بالفعل ایسے خزانے دے دئے کہ جب کوئی کچھ مانگے یہ دے اورکمی نہ ہو،یا بالفعل نہ سہی تو خزانوں پر اختیار ہی دیا ہوکہ جس وقت جو چاہے لے لے تو وہ بیشك ایسی بات کہہ سکتاہے۔ اب یہ حدیثیں فرمارہی ہیں کہ صحابی یہ سفت کریم حضو ر کی نعت اقدس میں عرض کرتے ہیں اورحضور انکار نہیں فرماتے بَلکہ خلعت وانعام بخشتے ہیں،توصراحۃً یہ ثابت ہوا کہ الله تعالٰی نے اطلاع غیب حضور کے ارادہ واختیار پر رکھ دی ہے،اورواقعی انبیاء کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام کی شان ایسی ہی ہے، امام حجۃ الاسلام محمد محمد محمد غزالی قدس سرہ العالی فرماتے ہیں:

النبوۃ عبارۃ عما یختص بہ النبی ویفارق بہ غیرہ وھو یختص بانواع من الخواص،احدھا انہ یعرف حقائق الامور المتعلقۃ بالله تعالٰی وصفاتہ وملٰئکتہ والدارالاٰخرۃ علما مخالفًا لعلم غیرہٖ بکثرۃ المعلومات وزیادۃ الکشف والتحقیق،ثانیھا ان لہ فی نفسہ صفۃ بھا تتم الافعال الکارقۃ للعادۃ کما ان لنا صفۃ تتم بھا الحرکات المقرونۃ بارادتنا

یعنی نبوت وہ چیز ہے جو نبی کے ساتھ خاص ہے اورنبی اس کے سبب اوروں سے ممتاز ہے اوروہ کئی قسم کے خاصے ہیں جنسے نبی مختص ہوتاہے،ایك یہ کہ جو امور الله عزوجل کے ذات وصفات اورملائکہ وآخرت سے متعلق ہیں نبی انکے حقائق کا ایساعلم رکھتا ہے کہ اوروں کے علم زیادت معلومات وفزونی تحقیق وانکشاف میں ان سے نسبت نہیں رکھتے۔دوم یہ کہ نبی کے لیے اس کی زات میں ایك وصف ہوتاہے جس سے افعال خلاف عادت(جنہیں معجزہ کہتے ہیں)انصرام پاتے ہیں جس طرح ہمارے لئے ایك صفت ہے کہ اس سے ہماری حرکات ارادیہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن