دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حدیث آئندہ سے بتوفیق الله تعالٰی اس فقیر کی عمدہ تائید وتقریر ہوتی ہے فانتظر۔

ثالثًا: وجہ ممانعت علم غیب کی اسناد مطلق بے ذکر تعلیم الٰہی عزوجل ہے۔شیخ محقق رحمہ الله تعالٰی نے لمعات میں اس طرف ایمافرمایا۔

اقول:اوروہ بے شك وجیہ ہے جس طرح بغیر الله عزوجل کی مشیت کو ملائے یوں کہنا کہ میں یوں کروں گا،مکروہ ہے۔قال الله تعالٰی:

" وَلَا تَقُوۡلَنَّ لِشَایۡءٍ اِنِّیۡ فَاعِلٌ ذٰلِکَ غَدًا ﴿ۙ۲۳"[1]۔

ہرگز نہ کہان کسی چیز کو کہ میں کل بایسا کرنے والا ہوں مگر یہ کہ خدا چاہے۔

علم غیب بالذۤت الله عزوجل کے لئے خاص ہے کفاراپنے معبود ان باطل وغیرہم کےلئے مانتے تھے لہذا مخلوق کو"عالم الغیب" کہنا مکروہ،اوریوں کوئی حرج نہیں کہ الله تعالٰی کے بتائے سے امور غیب پر انہیں اطلاع ہے،یہ دوسرا احتمال ہے کہ علماء نے اس حدیث میں ذکر فرمایا اس تقدیر پر بھی ممانعت ادب کالم کی طرف ناظر ہے نہ یہ کہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کو بتعلیم الٰہی غیب پر اطلاع کا عقیدہ ممنوع ہی ہوشرك تو درکنا جو اس طاغی کا مقصود ہے ھکذا ینبغی التحقیق والله تعالٰی ولی التوفیق(تحقیق یونہی مناسب ہے اورالله تعالٰی توفیق دینے والا ہے۔ت)

حدیث ۱۶۹:محمد بن اسحٰق تابعی ثقہ امام السیروالمغازی نے ابو وجزہ یزید بن عبید سعدی سے روایت کی،جب(غزوئہ حنین میں) مشرکین بھاگ گئے مالك بن عوف(کہ اس لڑائی میں سردارکفار ہوازن تھے)بھاگ کر طائف میں پناہ گزیں ہوئے رحمت عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اگر وہ ایمان لاکر حاضرہو تو ہم اس کے اہل ومال اسے واپس دیں۔یہ خبر مالك بن عوف کو پہنچی،خدمت اقدس میں حاضر ہوئے جبکہ کہ حضور مقام جعرانہ سے نہضت فرماچکے گھے،سید اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان کےاہل ومال واپس دئے اورسو اونٹ اپنے خزانہ کرم سےعطاکئے،فقال مالك بن عوف رضی الله تعالٰی عنہ یخاطب رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من قصیدۃ(تو مالك بن عوف رضی الله تعالٰی عنہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے اپنے قصیدہ سے مخاطب ہوئےت):  ؎


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۸/۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن