دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

دھرم میں اس کا معبود خود ہی کسی کو آئندہ باتیں جاننے کا مرتبہ دینے پر قادر نہیں کیا اپنا شریك کسی کو بناسکے گا،یونہی یہ امر بھی اسے مضر نہیں کہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کو بعطائے الٰہی بھی اطلاع علی الغیب کا مرتبہ ملتا صریح مخالف قرآن ہے۔قال الله تعالٰی:

" وَمَا کَانَ اللہُ لِیُطْلِعَکُمْ عَلَی الْغَیۡبِ وَلٰکِنَّ اللہَ یَجْتَبِیۡ مِنۡ رُّسُلِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ۪"[1]۔

الله اس لئے نہیں کہ تمہیں غیب پر اطلاع کا منصب دے ہاں اپنے رسولوں سے چن لیتاہے جسے چاہے۔

وقال تعالٰی:

" عٰلِمُ الْغَیۡبِ فَلَا یُظْہِرُ عَلٰی غَیۡبِہٖۤ اَحَدًا ﴿ۙ۲۶﴾ اِلَّا مَنِ ارْتَضٰی مِنۡ رَّسُوۡلٍ"[2]۔

غیب کا جاننے والا تو کسی کو اپنے غیب پر غالب ومسلط نہیں کرتا مگر اپنے پسندیدہ رسولوں کو۔

یہاں لایظھر غیبہ علی احدٍ نہ فرمایا کہ الله تعالٰی اپنا غیب کسی پر ظاہر نہیں فرماتا کہ اظہار غیب تو اولیائے کرام قدست اسرارھم پر بھی ہوتاہے اوربذریعہ انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام ہم پر بھی،بَلکہ فرمایا:لایظھر علی غیبہٖ احدًا اپنے غیب خاص پر کسی کو ظاہر وغالب ومسلط نہیں فرمایا مگر رسولوں کو۔ان دونوں مرتبوں میں کیسا فرق عظیم ہے اوریہ اعلٰی مرتبہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء کو عطاہونا قرآن عظیم سے کیسا ظاہرہے مگر اسے کیا مضر کہ جب اس کے نزدیك الله عزوجل کا کذب ممکن جیسا کہ اس کے رسالہ "یکروزی"سے ظاہر،اور فقیر کے رسالہ "سبحان السبوع عن عیب کذب مقبوح" فـــــــ میں اس کا رد ظاہر وباہر،تو قرآن کی مخالفت اس پر کیا موثر،والله المستعان علی کل غویٍ فاجرٍ(ہرگمراہ فاجر کے خلاف الله تعالٰی ہی سے مدد مانگی جاتی ہے)اس سب سے گزر کر ہوشیار عیّار سے اتنا پوچھئے کہ بالفرض اگر حدیث سے ثابت ہے بھی تو صرف ممانعت کہ انبیاء کی جناب میں ایسا عقیدہ نہ رکھے وہ شرك کاجبروتی حکم جس کے لیے اس فصل اورساری  

ف:رسالہ "سبحان السبوع عن عیب کذب مفتوح"فتاوٰ ی رضویہ جلد ۱۵مطبوعہ رضا فاؤنڈیش جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہور کے صفحہ ۳۱۱پر مرقوم ہے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۳/۱۷۹

[2] القرآن الکریم ۷۲/۲۶و۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن