دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اقول:وبالله التوفیق امام الوہابیہ اس حدیث کو شرك فی العلم کی فصل میں لایاجسے کہا:''اس فصل میں ان آیتوں حدیثوں کا ذکر ہے جس سے اشراك فی العلم کی برائی ثابت ہوتی ہے[1]۔''

تو وہ اس حدیث سے ثابت کرنا چاہتا ہے کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف آئندہ بات جاننے کی اسناد مطلقًا شرك ہے اگرچہ بعطائے الٰہی جانے کہ اس نے صاف کہہ دیا:''پھر خواہ یوں سمجھے کہ یہ بات ان کو اپنی ذات سے ہے خواہ الله کے دینے سے ہرطرح شرك ہے[2]۔''

اور خود مصرع مذکور کا مطلب ہی یوں بتایا کہ:''چھوکریاں گانے لگیں اوراس میں پیغمبر خدا کی تعریف یہ کہی ان کو الله نے ایسا مرتبہ دیا ہے کہ آئندہ کی باتیں جانتے ہیں[3]۔''

بایں ہمہ حدیث کو شرك فی العلم کی فصل میں لایا مگر جب حدیث میں حکم شرك کی بُواصلًا نہ پائی تو خود ہی اپنے دعوے سے تنزل پر آیا اورصرف اتنا لکھنے پر بس کی:''اس حدیث سے معلوم ہو ا کہ انبیاء کی جناب میں یہ عقیدہ نہ رکھے کہ وہ غیب کی باتیں جانتے ہیں،پیغمبر خدا نے اس قسم کا شعر اپنی تعریف کا انصار کی چھوکریوں کو گانے بھی نہ دیا چہ جائیکہ عاقل مرد اس کو کہے یا سن کر پسند کرے [4]۔''

الله الله ،الله دئے سے بھی ایسا مرتبہ ماننا اس کے نزدیك شرك ہوتو شکایت نہیں کہ اس کے  


 

 



(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

سنن الترمذی کتاب النکاح حدیث ۱۰۹۲ دارالفکر بیروت ۲/۲۴۷وسنن ابن ماجۃ ابواب النکاح باب الغناء والدف ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۳۸ومسند احمد بن حنبل حدیث الربیع بنت معوذ المکتب الاسلامی بیروت ۶/۳۵۹

[1] تقویۃ الایمان الفصل الثانی مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۱۸

[2] تقویۃ الایمان پہلا باب مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۷

[3] تقویۃ الایمان الفصل الثانی مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۱۸

[4] تقویۃ الایمان الفصل الثانی مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن