30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحمدلله یہ تذییل جلیل اپنے باب میں فرد کامل ہوئی احادیث تحریم مدینہ طیبہ بھی اسی باب سے تھیں کہ امام الوہابیہ کے اس خاص حکم شرك کے سبب جد اشمار میں رہیں اگر کوئی چاہے انہیں اور اس بیان تذلیل کو ملاکر احکام تشریعیہ کے بارے میں سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے اقتدار واختیار کا ظاہر کرنے والا یك مستقل رسالہ بنائے اوربنام "منیۃ اللبیب ان التشریع بید الحیبب ۱۳۱۱ھ"موسوم ٹھہرائے۔واٰخر دعوٰنا ان الحمدلله رب العٰلمین والصلٰوۃ والسلام علی سید المرسلین محمدٍ واٰلہٖ وصحبہٖ اجمعین،اٰمین۔
مسك الختام:اب فقیر غفرلہ المولی القدیر سات حدیثیں اس وصل مبارك میں اورذکر کرے جن سے امام الوہابیہ کا سخت کور وکرہونا شمس وامس کی طرح ظاہر ہوکہ جن احادیث سے جن باتوں کو شرك بتانا چاہا تھا خود وہی اوران کے نظائر صاف گواہی ہیں کہ وہ ہرگز شرك نہیں مگر بیچاے معذور کی داد نہ فریاد،" وَمَنۡ یُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ ﴿۳۳﴾"[1]۔(اور جسے الله گمراہ کرے اس کا کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔ت)
حدیث ۱۶۸:صحیح بخاری ومسند احمد وسنن ابی داؤد وترمذی وابن ماجہ رُبَیّع بنت معوذ بن عفراء رضی الله تعالٰی عنہما سے ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میری شادی میں تشریف لائے چھو کر یاں دف بجا کر میرے باپ چچا جو بدر میں شہید ہوئے تھے ان کے اوصاف گاتی تھیں اس میں کوئی بولی ع
وفینا نبی یعلم ما فی غدٍ
ہم میں وہ نبی ہیں جنہیں آئندہ کا حال معلوم ہے
صلی الله تعالٰی علیہ وسلم
اس پر سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
دعی ھٰذا وقولی بالذی کنت تقولین[2]۔ |
اسے رہنے دے اورجو کچھ پہلے کہہ رہی تھی وہی کہے جا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع