30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امثالہا کی اسناد ہے کہ:
|
امر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قضٰی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے امر فرمایا۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا۔(ت) |
اتنی حدیثوں میں وارد جن کے جمع کو ایك مجلد کبیر بھی کافی نہو،اورخود قرآن عظیم ہی نے جو ارشاد فرمایا:
|
" وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ"[1]۔ |
جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لو اورجس سے منع فرمائے اس سے باز رہو، |
کہ امر ونہی وقضا اوروں کی طرف بھی اسناد کرتے ہیں۔قال الله تعالٰی:
|
" اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ "[2]۔ |
حکم مانو الله کا اورحکم مانو رسول کا اوران کا جو تم میں حکومت والے ہیں۔(ت) |
مجھے تو یہ ثابت کرنا تھا کہ حضور اقدس کو احکام شرعیہ سے فقط آگاہی وواقفیت کی نسبت نہیں جس طرح وہ سرکشی طاغی آخر تقویۃ الایمان میں سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر صریح افتراء کرکے کہتا:"انہوں نے فرمایا کہ سب لوگوں سے امتیاز مجھ کو یہی ہے کہ الله کے احکام سے میں واقف ہوں اور لوگ غافل "[3]۔
مسلمانو!لله انصاف،یہ اس کس وناکس نے محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے فضائل جلیلہ وخصائص جمیلہ وکمالات رفیعہ ودرجات منیعہ جن میں زید وعمر کی کیا گنتی انبیاء ومرسلین وملائکہ مقربین علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کا بھی حصہ نہیں سب یك لخت اڑادئے سب لوگوں سے حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا امتیاز صرف دربارہ احکام رکھا اوروہ بھی اتنا کہ حضور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع