30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱۶۶:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
سن لو مجھے قرآن کے ساتھ اس کا مثل ملایعنی حدیث دیکھو کوئی پیٹ بھرا اپنے تخت پر بیٹھا یہ نہ کہے کہ یہی قرآن لئے رہو جو اس میں حلال ہے اسے حلال جا نو جو اس میں حرام ہے اسے حرام مانو،
|
وان ماحرم رسول الله مثل ما حرم الله ۔احمد [1] و الدارمی وابو داؤد والترمذی وابن ماجۃ عن المقدام بن معدیکرب رضی الله تعالٰی عنہ بسندٍ حسن۔ |
جو کچھ الله کے رسول نے حرام کیا وہ بھی اسی کی مثل ہے جسے الله عزوجل نے حرام کیا،جل جلالہ،و صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔(احمد اوردارمی اورابو داؤد اورترمذی اورابن ماجہ نے مقدام بن معدیکرب رضی الله تعالٰی عنہ نے بسند حسن روایت کیا۔ت) |
یہاں صراحۃً حرام کی دو۲ قسمیں فرمائیں:ایك وہ جسے الله عزوجل نے حرام فرمایا اور دوسرا وہ جسے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے حرام کیا۔اورفرمادیا کہ وہ دونوں برابر ویکساں ہیں۔
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
اس حدیث اوراس کی فرضیت کے متعلق فقیر کے پاس سوال آیاتھا جس کا جواب فتاوی فقیر العطایا النبویہ فی الفتاوی الرضویہ کے مجلد پنجم کتاب مسائل شتٰی میں مذکور والله الھادی الی معالی الامور ۱۲منہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع