30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قد عرفت بلاء ك فی الدین والذی قدر کبك من الدین وقد طیبت لك الھدیۃ فان اھدی لك شئی فاقبل۔سیف فی کتاب الفتوح[1] عن عبید بن صخر رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
مجھے معلوم ہے جو تمہاری آزمائشیں دین متین میں ہوچکیں اورجو کچھ دیون تم پر ہوگئے ہیں رعیت کے تحفے میں نے تمہارے لئے حلال طیب کردئے جو تمہیں کچھ تحفہ دے لے لو۔(سیف نے کتاب الفتوح نے عبید بن صخر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث۱۶۱ عــــــہ:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
قد عفوت عن الخیل والرقیق فھا توا صدقت الرقۃ من کل اربعین درھما درھم۔احمد[2] وابوداؤد و الترمذی عن امیر المؤمنین المرتضٰی رضی الله تعالٰی عنہ بسند صحیح۔ |
گھوڑوں اورغلاموں کی زکوٰۃ تو میں نے معاف کردی روپوں کی زکوٰۃ دو ہرچالیس درہم میں سے ایك درہم۔(احمد اورابوداؤد اورترمذی نے امیر المومنین علی المرتضٰی رضی الله تعالٰی عنہ سے بسند صحیح روایت کیا۔ت) |
سواری کے گھوڑوں،خدمت کے غلاموں میں زکوٰۃ جو واجب نہ ہوئی سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:''یہ میں نے معاف فرمادی ہے۔''ہاں کیوں نہ ہوکہ حکم ایك روف ورحیم کے ہاتھ میں ہے بحکم رب العالمین جل جلالہ و صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
حدیث۱۶۲:حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم سے فرمایا:
|
ماتقولون فی الزنا،قالو احرام حرَّمہ الله ورسولہ فھو حرام الی یوم القیٰمۃ۔ |
زنا کو کیسا سمجھتے ہو؟عرض کی:حرام ہے اسے الله ورسول نے حرام کردیا تو وہ قیامت تك |
عــــــہ:یہاں تك اٹھاون حدیثیں تفویض امر کی مفیدات ومؤیدات مذکور ہوئیں آگے صرف اسناد ات جلیلہ ہیں ۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع