30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابن ماجہ [1]عن ابی امامۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
(ابن ماجہ نے ابی امامہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
یہاں جبریل امین علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کی طرف بھی فرض کردینے کی اسناد ہے۔
حدیث۴۸ ۱۵۰:طبرانی وبزارودارقطنی وحاکم حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لولا ان اشق علی امتی لفرضت علیہم السواك عند کل صلٰوۃ[2] (زاد غیر الدار قطنی)کما فرضت علیہم الوضوء[3]۔ |
مشقتِ امت کا لحاظ نہ ہوتو میں ہر نماز کے وقت مسواك ان پر فرض کردوں جس طرح میں نے وضو ان پر فرض کردیا ہے۔ |
یہاں وضو کو بھی فرمایا گیا کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی امت پرفرض کردیا۔
حدیث۴۹،۵۰ ۱۵۱،۱۵۲:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
لولاان اشق علی امتی لامرتھم بالسواك واطیب عند کل صلٰوۃ۔ابو نعیم فی کتاب السواك [4]عن عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما بسند حسنٍ وسعید بن منصور فی سننہٖ عن مکحول مرسلًا۔ |
مشقت امت کا خیال نہ ہوتا تو اپنی امت پر ہر نماز کے وقت مسواك کرنا اور خوشبولگانا فرض کردوں۔(ابو نعیم نے کتاب السواك میں عبدالله بن عمرو رضی الله تعالٰی عنہما سے بسند حسن اورسعید بن منصور نے اپنی سنن میں مکحول سے مرسلاٍ روایت کیا۔ت) |
یہاں خوشبو کی فرصت بھی زائد فرما دی۔
[1] سنن ابن ماجۃ ابواب الطہارۃ باب السواك ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۵
[2] کنزالعمال بحوالہ قط عن ابن عباس حدیث ۲۶۱۷۰مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹/۳۱۲
[3] المستدرك للحاکم کتاب الطہارۃ لولاان اشق علی امتی دارالفکر بیروت ۱/۱۴۶،البحر الزخار عن ابن عباس حدیث ۱۳۰۲مکتبۃ العلوم والحکم مدینۃ المنورۃ ۴/۱۳۰،مجمع الزوائد بحوالہ العباس کتاب الطہارۃ باب فی السواك دارالکتاب بیروت ۱/۲۲۱،مجمع الزوائد کتاب الصلٰوۃ باب ماجاء فی السواك دارالکتاب بیروت ۲/۹۷
[4] کنزالعمال بحوالہ صعن مکحول مرسلًا حدیث ۲۶۱۹۵مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹/۳۱۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع