30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صلٰوۃ[1]۔ |
مسواك کریں۔ |
علماء فرماتے ہیں یہ حدیث متواتر ہے قالہ فی التیسیر وغیرہٖ(تیسیر[2]وغیرہ میں اےس بیان کیا گیا۔ت) احمد ونسائی نے انہیں سے بسند صحیح یوں روایت کی سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لولاان اشق علی امتی لامرتھم عند کل صلٰوۃ بوضو ء او مع کل وضوء بسواک[3]۔ |
امت پر دشواری کا لحاظ نہ ہو تو میں ان پر فرض کردوں کہ ہر نماز کے وقت وضو کریں اور ہر وضو کے ساتھ مسواك کریں۔ |
اقول:امردوم دوقسم ہے حتمی جس کا حاصل ایجاب اوراس کی مخالفت معصیت،
|
وذٰلك قولہ تعالٰی " فَلْیَحْذَرِ الَّذِیۡنَ یُخَالِفُوۡنَ عَنْ اَمْرِہٖۤ " [4]۔ |
اوروہ الله تعالٰی کا ارشاد کہ الله تعالٰی کے امر کی مخالفت کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے۔(ت) |
دوسرا ندبی جس کا حاصل ترغیب اوراس کے ترك میں وسعت،
|
وذٰلك قولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امرت بالسواك حتی خشیت ان یکتب علی احمد[5]بن واثلۃ بن |
اوروہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد کہ مجھے مسواك کا حکم دیا گیا ہے یہاں تك کہ مجھے ڈر ہواکہ کہیں مجھ پر فرض نہ ہوجائے۔اس کو امام احمد |
[1] صحیح البخاری،کتاب الجمعۃ باب السواك یوم الجمعۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۱۲۲و۲۵۹،صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب السواك قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۱۲۸،سنن النسائی کتاب الطہارۃ الرخصۃ فی السواك نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱/۶،سنن ابن ماجہ ابواب الطہارۃ باب السواك ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۵،مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲/۲۴۵،۲۵۰،۲۵۹،۲۸۷،۳۹۹ ، ۴۰۰،مؤطاامام مالك کتاب الطہارۃ ماجاء فی السواك میر محمد کتب خانہ کراچی ص۵۰
[2] التیسیرشرح الجامع الصغیر تحت الحدیث لولا ان اشق علی امتی الخ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲/۳۱۴
[3] سنن النسائی کتاب الطہارۃ الرخصۃ فی السواك نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی۱/۶،مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/۲۵۹
[4] القرآن الکریم ۲۴/۶۳
[5] مسند احمد بن حنبل حدیث واثلہ بن الاسقع المکتب الاسلامی بیروت ۳/۴۹۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع