30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسنا د بھی خاص مقصود رسالہ کے مناسب تھیں اوربحیثیت تذلیل وہابیہ وتضلیل وتجہیل امام الوہابیہ تو سب ہی مقصود عالم رسالہ کے ملائم ہیں انہیں بھی گنے توشمار احادیث یہاں تك ایك سوچھیانوے ہو۔مگر ہمارے نبی کریم رؤف ورحیم علیہ وعلٰی آلہٖ افضل الصلٰوۃ والتسلیم نے ارشاد فرمایا ہے:
|
ان الله کتب الاحسان علی کل شیئ فاذا قتلتم فاحسنوا القتلۃ و اذا ذبحتم فاحسنوا الذبحۃ۔احمد [1] والستۃ الا البخاری عن شداد بن اوس رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
بیشك الله تعالٰی نے ہر چیز پر احسان کر نا مقرر فرمادیا ہے تو جب تم کسی کو قتل کرو تو قتل میں بھی احسان برتو اور ذبح کرو تو ذبح میں بھی احسان برتو۔(احمد اورصحاح ستہ نے(علاوہ بخاری کے)شداد بن اوس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
ولہذا میرا خامہ تیغبار نجدی شکار اپنے مقتولین مخذولین مذبوحین مقبوحین حضرات وہابیہ پر احسان کے لیے یہ پچاسا شمارسے الگ رکھتا اوربتوفیق الله تعالٰی آگے صرف وہ بعض احادیث کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف جلائل احکام تشریعیہ کی صریح اسنادوں پر مشتمل اوروہ کہ ان دلائل تفویض احکام بحضور سید الانام علیہ افضل الصلٰوۃ والسلام کی مؤید ومکمل ہیں لکھتا ہے ان میں مؤید ات تفویض کی تقویم کیجئے کہ اس مبحث کا سلسلہ مسلسل رہے وبالله التوفیق۔
حدیث ۱۴۶:حدیث صحیح جلیل سنن ابی داؤد وسنن ابن ماجہ ومسند امام طحاوی ومعجم طبرانی ومعرفت بیہقی کلھم بطریق منصوربن المعمر عن ابراھیم التیمی عن عمرو بن میمون عن ابی عبدالله الجدلی عن خزیمۃ بن ثابت الا بن ماجۃ فعن سفیان عن ابیہ عن ابراھیم التیمی عن عمروبن میموفٍ عن خزیمۃ کہ حضرت ذوالشہادتین خزیمہ بن ثابت انصاری رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
[1] صحیح مسلم کتاب الصید باب الامر باحسان الذبح قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۱۵۲،سنن النسائی کتاب الضحایا باب حسن الذبح نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/۲۰۹،سنن الترمذی کتاب الدیات حدیث ۱۴۱۴ دارالفکر بیروت ۳/۱۰۵،سنن ابن ماجۃ ابواب الذبائح باب اذا ذبحتم فاحسنوا الذبح ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۳۶،سنن ابی داؤد کتاب الضحایا باب فی الدفق بالذبیحۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/۳۳،مسند احمد بن حنبل حدیث شداد بن اوس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴/۱۲۳تا۱۲۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع