دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ضباعہ نے زائد کیا کہ فرمایا:

فان حبست او مرضت فقد حللت من ذٰلك بشرطك علی ربك عزوجل[1]۔

اب اگر تم حج سے روکی گئیں یا بیمار پڑیں تو ا س شرط کے سبب جو تم نے اپنے رب عزوجل پر لگائی ہے احرام سے باہر ہوجاؤ گی۔

ہمارے آئمہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم فرماتے ہیں:یہ ایك اجازت تھی کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انہیں عطا فرمادی ورنہ نیت میں ایسی شرط اصلًا مقبول ومعتبر نہیں۔

بل وافقنا علی اختصاصہ بھا بعض الشافعیۃ کالخطابی ثم الرویانی کما فی عمدۃ القاری [2] للامام العینی من باب الاحصار۔

بَلکہ اس حکم کے اس صحابہ کے ساتھ مختص ہونے پر بعض شوافع بھی ہمارے ساتھ متفق ہیں،مثلًا خطابی پھر رویانی جیسا کہ عمدۃ القاری نے باب الاحصار میں امام عینی نے ذکر فرمایا۔(ت)

حتی کہ حدیث۴۳ مسند امام احمد میں بسند ثقات رجال صحیح مسلم ہے:

حدثنا محمد بن جعفر ثنا شعبۃ عن قتادۃ عن نصر بن عاصم عن رجل منھم رضی الله تعالٰی عنہ انہ اتی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فاسلم علی انہ لایصلی الا صلٰوتین فقبل ذٰلك منہ [3]۔

یعنی ایك صاحب خدمت اقدس حضو رسید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوکر اس شرط پر اسلام لائے کہ صرف دو ہی نمازیں پڑھاکروںگا،نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے قبول فرمالیا۔

ان کے سوا امام جلیل جلال سیوطی رحمہ الله تعالٰی نے کتاب مستطاب انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب [4]صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،میں ایك مجمل فہرست میں نوواقعوں کے اورپتے دئے ہیں کہ فقیر نے ان تین کی طر ح یہ بھی ترك کردئے لوجوہ یطول ایرادھا ولله الحمد علی تواتر اٰلآئہ۔(بعض ایسی وجوہ کی بنا پرکہ انکا ذکر طوالت کا باعث ہے اورالله ہی کیلئے تمام تعریفیں اسکی متواتر نعمتوں پر)۴۳حدیثیں یہ اور ۸حدیثیں دربارہ تحریم مدینہ طیبہ جملہ اکاون۵۱ احادیث ہیں جن میں بہت ازروئے


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل حدیث ضباعۃ بنت الزبیر رضی الله تعالٰی عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/۴۲۰

[2] عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری باب الاحصار فی الحج تحت الحدیث ۳۸۶/۱۸۰ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱۰/۲۰۸

[3] مسند احمد بن حنبل حدیث رجال من اصحاب النبی صلی الله علیہ وسلم المکتب الاسلامی بیروت ۵/۲۵و۳۶۳

[4] انموذج للبیب فی خصائص الحبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن