30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احمد وابن ماجہ وابن خزیمہ وابونعیم وبیہقی میں ضباعہ [1]بنت زبیر اور حدیث۴۰ بیہقی وابن مندہ میں بطریق ھشام عن ابی الزبیر حضرت جابر بن عبدالله [2]اورحدیث ۴۱ احمد وابن ماجہ وطبرانی میں جدہ [3]ابی بکر بن عبدالله بن زبیر یعنی اسماء بنت صدیق یا سعدی بنت عوف اورحدیث طبرانی میں حضرت عبدالله [4]بن عمر رضی الله تعالٰی عنہم سے ہے حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اپنی چچا زاد بہن ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب کے پاس تشریف لے گئے اورفرمایا:حج کا ارادہ ہے ؟عرض کی:یارسول اللہ!والله میں تو اپنے آپ کو بیمار پاتی ہوں(یعنی گمان ہے کہ مرض کے باعث ارکان ادا نہ کرسکوں پھر احرام سے کیونکر باہر آؤں گی)۔فرمایا:
|
اھلّی واشترطی ان محلی حیث جستنی۔ |
احرام باندھ اورنیت میں یہ شرط لگالے کہ جہاں تومجھے روکے گا وہیں میں احرام سے باہر ہوں۔ |
نسائی نے زائد کیا:
|
فان لك علی ربك ماستثنیت[5]۔ |
تمہارا یہ استثناء تمہارے رب کے یہاں مقبول رہے گا۔ |
[1] مسند احمد بن حنبل حدیث ضباعۃ بنت الزبیر المکتب الاسلامی بیروت ۶/۳۶۰و۴۲۰،سنن ابن ماجہ ابواب المناسك باب الشرط فی الحج ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۱۷،صحیح ابن خزیمہ کتاب المناسك باب اشتراط من بہ علۃ الخ المکتب الاسلامی بیروت ۴/۱۶۴، السنن الکبرٰی کتاب الحج باب استثناء فی الحج دارصادر بیروت ۵/۲۲۱و۲۲،کنزالعمال بحوالہ م،د،ت،ن ھ ھب حدیث ۱۲۳۲۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۵/۱۲۲
[2] السنن الکبرٰی کتاب الحج باب الاستثناء فی الحج دارصادر بیروت ۵/۲۲۲
[3] مسند احمد بن حنبل عن اسماء بنت ابی بکر رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۶/۳۴۹،سنن ابن ماجۃ ابواب المناسك باب الشرط فی الحج ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۱۷،المعجم الکبیر عن اسماء بنت ابی بکر حدیث ۲۳۳ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۴/۸۷
[4] المعجم الکبیر عن صباعۃ بنت الزبیر المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۴/۳۳۲تا۳۳۷،مجمع الزوائد بحوالہ ابن عمر کتاب الحج باب الاشتراط فی الحج دارالکتاب بیروت ۳/۲۱۸
[5] سنن النسائی کتاب مناسك الحج باب الاشتراط فی الحج نور محمد کارخانہ کراچی ۲/۱۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع