دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حدیث ۳۶:مشہور میں ہے کہ سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے نماز عصر کے بعد نماز سے ممانعت فرمائی۔

فیہ عن عمر وعن ابی ھریرۃ وعن ابی سعید ن الخدری کلہا فی الصحیحین[1] وعن معاویۃ فی صحیح البخاری[2]وعن عمروبن عنبسۃ فی صحیح مسلم [3]رضی الله تعالٰی عنہم۔

اس بارے میں حضرت عمر،حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری سے صحیحین میں مروی ہے اورحضرت معاویہ سے صحیح بخاری میں اورحضرت عمرو بن عنبسہ سے صحیح مسلم میں مروی ہے رضی الله تعالٰی عنہم(ت)۔

خود ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا بھی اس ممانعت کو حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں رواہ ابو داؤد فی سننہ[4](ابوداؤد نے اپنی سنن میں اس کو روایت کیا۔ت) باینہمہ ام المومنین عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتیں:

رواہ الشیخان عن کریب عن ابن عباس وعبد الرحمن بن ازھر والمسوَربن مخرمۃ رضی الله تعالٰی عنہم انھم ارسلوہ الی عائشۃ زوج النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فقالو ا اقرء علیھا السلام منا جمیعا وسلھا عن الرکعتین بعد العصر وقل لھابلغنا انك تصلینھما وان رسول الله صلی الله

اس کو بخاری ومسلم نے بحوالہ کریب حضرت ابن عباس بن عبدالرحمن بن ازھر اورمسوربن مخرمہ رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت کیا،ان تینوں نے کریب کو ام المومنین زوجہ رسول سیدہ عائشہ صدیقہ کے پاس بھیجا کہ انہیں ہمارا سلام کہیں اوران سے نماز عصر کے بعد والی دورکعتوں کے بارے میں پوچھو اوران سے عرض کرو کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ وہ پڑھتی ہیں حالانکہ رسول الله

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب مواقیت الصلٰوۃ باب الصلٰوۃ بعد الفجر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۸۲،صحیح البخاری کتاب مواقیت الصلٰوۃ باب لا تتحری الصلٰوۃ قبل غروب الشمس قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۸۲،صحیح البخاری،کتاب مواقیت الصلٰوۃ باب من یکرہ الصلٰوۃ الا بعد العصر والفجر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۸۳،صحیح مسلم کتاب صلٰوۃ المسافرین باب الاوقات التی نہی عن الصلٰوۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۷۵

[2] صحیح البخاری کتاب مواقیت الصلٰوۃ باب لاتتحری الصلٰوۃ بعد غروب الشمس قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۸۳

[3] صحیح مسلم کتاب المسافرین باب الاوقات التی نہی عن الصلٰوۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۷۶

[4] سنن ابی داؤد کتاب الصلٰوۃ باب الصلٰوۃ بعد العصر آفتاب عالم پریس لاہور ۱/۱۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن