30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھدایا لعمال غلُول [1]۔ |
عاملوں کے ہدیے خیانت ہیں۔ |
حدیث ۳۴:صحیحین میں عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے ہے کہ ایك شخص(یعنی حبان بن منقذ بن عمرو انصاری یا ان کے والد منقذ رضی الله تعالٰی عنہما نے)سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی کہ میں فریب کھا جاتاہوں(یعنی لوگ مجھ سے زیادہ قیمت لے لیتے ہیں)فرمایا:
|
من بایعت فقل لاخلابۃ[2]۔زاد الحمیدی فی مسندہٖ ثم انت بالخیار ثلٰثا[3]۔ |
جس سے خریداری کرو کہہ دیا کرو فریب کی نہیں سہی۔ حمیدی نے اپنی مسند میں اتنا اضافہ کیا:پھر تمہیں تین دن تك اختیار ہے(اگر ناموافق پاؤ بیع رد کردو) |
یہی مضمون حدیث۳۵سنن اربعہ میں انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے وذکر قصۃً ولم یذکر الزیادۃ(قصے کا ذکر کیا گیا اورزیادتی کا ذکر نہ کیا گیا۔ت)
امام نووی شرح مسلم شریف میں فرماتے ہیں:امام ابو حنیفہ وامام شافعی اورروایت اصح میں امام مالك وغیرہم ائمہ رضی الله تعالٰی عنہم کے نزدیك غبن باعث خیار نہیں کتنا ہی غبن کھائے بیع کو رد نہیں کرسکتاحضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اس حکم سے خاص انہیں کو نوازا تھا اوروں کے لیے نہیں،یہی قول صحیح ہے[4]۔
[1] مسند احمد بن حنبل حدیث ابی حمید الساعدی المکتب الاسلامی بیروت ۵/۴۲۴،السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب آداب القاضی باب لایقبل منہ ھدیۃ دارصادر بیروت ۱۰/۱۳۸،کنز العمال حدیث ۱۵۰۶۷مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/۱۱۱
[2] صحیح البخاری کتاب البیوع باب مایکرہ الخداع فی البیع قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۸۴،صحیح البخاری کتاب فی الاستقراض باب ماینہی عن اضاعۃ المال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۲۴،صحیح البخاری فی الخصومات باب من رد امر السفیہ والضعیف العقل قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۲۵،صحیح مسلم کتاب البیوع باب من یخدع فی البیع قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۷،کنز العمال عن عبدالله بن عمر حدیث ۹۹۶۲ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴/۱۵۵
[3] المصنف لابن ابی شیبہ کتاب الرد علی ابی حنیفہ حدیث ۳۷۳۱۷دارالکتب العلمیہ بیروت ۷/۳۰۵،مسندی حمیدی ۲/۷۴
[4] شرح صحیح مسلم مع صحیح مسلم کتاب البیوع باب من یخدع فی البیع قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع