30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بدرًا او سھمہ[1]، |
اورحاضر ی کے مثل غنیمت کا حصہ ہے۔ |
یہ خصوصیت حضرت عثمان کو عطافرمادی حالانکہ جو حاضر جہاد نہ ہوغنیمت میں اس کا حصہ نہیں۔سنن ابو داؤد میں انہیں سے ہے:
|
فضرب لہ،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بسھم ولم یضرب لاحدٍ غاب غیرہ[2]۔ |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا اور ان کے سواکسی غیر حاضر کو حصہ نہ دیا۔ |
حدیث آئندہ کتاب الفتوح میں ہے کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے جب معاذ بن جبل رضی الله تعالٰی عنہ کو یمن پر صوبہ دار کر کے بھیجا ان سے ارشادفرمایا:میں نے تمہارے لئے رعایا کے ہدایا طیب کر دئے اگرکوئی چیز تمہیں ہدیہ دی جائے قبول کر لو۔عبید بن صخر کہتے ہیں جب معاذ رضی الله تعالٰی عنہ واپس آئے تیس غلام لائے کہ انہیں ہدیہ دیے گئے،حالانکہ عاملوں کو رعایا سے ہدیہ لینا حرام ہے [3]۔
مسند ابویعلٰی میں حذیفہ بن الیمان رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ھدایا العمال حرام کلھا[4]۔ |
عاملوں کے سب ہدئے حرام ہیں۔ |
مسند احمد وسنن بیہقی میں اب وحمدی ساعدی رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
[1] صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مناقب عثمان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۵۲۳،سنن الترمذی کتاب المناقب باب عثمان بن عفان حدیث ۳۷۲۶ دارالفکربیروت ۵/۳۹۵،مسند احمد بن حنبل عن عبدالله بن عمر رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/۱۰۱
[2] سنن ابی داؤد کتاب الجہاد باب فی من جاء بعد الغنیمۃ الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/۱۸
[3] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ بحوالہ سیف فی الفتوح،ترجمہ ۸۰۳۷ معاذ بن جبل دارالفکر بیروت ۵/۱۵۴
[4] کنز العمال بحوالہ عن عن حذیفہ حدیث ۱۵۰۶۸مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/۱۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع