دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

قال رأیت علی البراء خاتما من ذھب [1]۔وروٰی نحوہ البغوی فی الجعد یات عن شعبۃ عن ابی اسحٰق۔

فرما یا:میں نے براء رضی الله تعالٰی عنہ کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا۔(ایسے ہی بغوی نے جعدیات میں شعبہ سے انہوں نے ابی اسحٰق سے روایت کیا۔ت)

امام احمد مسند میں فرماتے ہیں:

حدثنا ابو عبد الرحمٰن ثنا ابورجاء ثنا محمد بن مالك قال رأیت علی البراء خاتمًا من ذھبٍ وکان الناس یقولون لہ لم تختم بالذھب وقد نھٰی عنہ النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وبین یدیہ غنیمۃ یقسمھا سبی وخرثی قال فقسمھا حتی بقی ھذا الخاتم فرفع طرفہ فنظر الی اصحابہٖ ثم خفض ثم رفع طرفہ،ثم خفض ثم طرفہ،فنظر الیھم قال ای براء فجئتہ حتی قعدت بین یدیہ فاخذ الخاتم فقبض علی کرسوعی ثم قال خذ البس ماکساك الله ورسولہ[2]۔

 

یعنی محمد بن مالك نے کہا میں نے براء رضی الله تعالٰی عنہ کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا لوگ ان سے کہتے تھے آپ سونے کی انگوٹھی کیوں پہنتے ہیں حالانکہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اس سے ممانعت فرمائی ہے۔براء رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا ہم حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھے حضور کے سامنے اموال غنیمت غلام ومتاع حاضر تھے حضور تقسیم فرما رہے تھے سب اونٹ بانٹ چکے یہ انگوٹھی باقی رہ گئی حضور نے نظر مبارك اٹھا کر اپنے اصحاب کرام کو دیکھا پھر نگاہ نیچی کرلی پھرانظر اٹھا کر ملاحظہ فرمایا پھر نگاہ نیچی کرلی پھر نظر اٹھا کر دیکھا اور مجھے بلایا اے براء!میں حاضر ہوکر حضور کے سامنے بیٹھ گیا سید اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انگوٹھی لے کر میری کلائی تھامی،پھر فرمایا پہن لے جو کچھ تجھے الله ورسول پہناتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

براء رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے:تم لوگ کیونکر مجھے کہتے ہو کہ میں وہ چیز اتارڈالوں جسے مصطفی صلی الله


 

 



[1] المصنف لابن ابی شیبۃ کتاب اللباس الخ  نمبر ۶۲حدیث ۲۵۱۴۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۵/۱۹۵

[2] مسند احمد بن حنبل حدیث البراء بن عازب رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴/۲۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن