30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۲۶:صحاح ستہ انس رضی الله تعالٰی عنہ سے:
|
ان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رخس لعبد الرحمن بن عوفٍ والزبیر فی لبس الحریر لحکمۃ کانت بھما[1]۔ |
یعنی عبدالرحمن بن عوف اورزبیر بن العوام رضی الله تعالٰی عنہما کے بدن میں خشك خارش تھی حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انہیں ریشمی کپڑے پہننے کی اجازت دے دی۔ |
حدیث ۲۷:ترمذی وابو یعلٰی وبیہقی میں ابو سعید رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے کہ حضورسید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے امیر المومنین علی کرم الله تعالٰی وجہہ سے فرمایا:
|
یا علی لایحل لاحد ان یجنب فی ھٰذا المسجد غیری وغیرك [2]۔ |
اے علی!میرے اورتمہارے سواکسی کو حلال نہیں کہ اس مسجد میں بحال جنابت داخل ہو۔ |
امام ترمذی فرماتے ہیں:یہ حدیث حسن ہے[3]۔
حدیث۲۸:مستدرك حاکم میں ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا: علی کو تین باتیں وہ دی گئیں کہ ان میں سے میرے لئے ایك ہوتی تو مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ پیاری تھی۔(سرخ اونٹ عزیز ترین اموال عرب ہیں)کسی نے کہا:امیر الومنین!وہ کیا ہیں؟فرمایا:دختر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے
[1] صحیح البخاری کتاب اللباس باب مایرخص للرجال الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۸۶۸،صحیح مسلم کتاب اللباس باب اباحۃ لبس الحریر للرجال الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۱۹۳،سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب لبس الحریر لعدذر آفتاب عالم پریس لاہور ۲/۲۰۵،سنن ابن ماجۃ کتاب اللباس باب من رخس لہ فی لبس الحریرایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۵،سنن النسائی کتاب الزینۃ باب الرخصۃ فی لبس الحریر نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/۲۹۷،مسند احمد بن حنبل عن انس المکتب الاسلامی بیروت ۱۲۲،۱۲۷ ،۱۹۲،۲۱۵، ۲۵۲،۲۵۵
[2] سنن الترمذی کتاب المناقب باب مناقب علی ابن ابی طالب دارالفکر بیروت ۵/۴۰۸،مسند ابن یعلٰی عن ابی سعید الخدری حدیث ۱۰۳۸ مؤسسۃ علوم القرآن بیروت ۲/۱۳،السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب النکاح باب دخولہ المسجد جنبا دارصادر بیروت ۷/۶۶
[3] سنن الترمذی کتاب المناقب حدیث ۳۷۴۸ دارالفکر بیروت ۵/۴۰۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع