دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خلافت کبرٰی ہے،ان کی ایك نگاہ کرم کبائر کو حسنات کردیتی ہے جب توارحم الراحمین جل جلالہ نے گناہگاروں،خطاواروں،تباہ کاروں کو ان کا دروازہ بتایا کہ:

" وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ"الاٰیۃ[1]۔

گناہگار تیرے دربار میں حاضر ہوکرمعافی چاہیں اورتوشفاعت فرمائے تو خداکو توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔

والحمدلله رب العٰلمین۔

یہی مضمون حدیث ۲۱مسلم میں ام المومنین صدیقہ [2]رضی الله تعالٰی عنہا اور حدیث۲۲مسند بزار ومعجم اوسط طبرانی میں عبدالله بن عمر[3]رضی الله تعالٰی عنہما سے ہے۔

حدیث ۲۳:دارقطنی میں مولی علی کرم الله تعالٰی وجہہ سے ہے،ارشادفرمایا:

کل انت وعیالك فقد کفر الله عنک[4]۔

تواور تیرے اہل وعیال یہ خُرمے کھالیں کہ الله تعالٰی نے تیری طرف سے کفارہ اداکردیا۔

ہدایہ میں ہے،فرمایا:

کل انت ویالك تجزئك ولا تجزئی احد ابعدك [5]۔

تو اورتیرے بچے کھالیں تجھے کفارے سے کفایت کرے گا اور تیرے بعد اورکسی کو کافی نہ ہوگا۔

سنن ابی داؤد میں امام شہاب زہری تابعی سے ہے:

انما کان ھٰذہ رخصۃ لہ خاصۃ ولو ان رجلا فعل ذٰلك الیوم لم یکن لہ بدمن التکفیر[6]۔

یہ خاص اسی شخص کےلئے رحمت تھی آج کوئی ایسا کرے تو کفارہ سے چارہ نہیں۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/۶۴

[2] صحیح مسلم کتاب الصیام باب تغلیظ تحریم الجماع فی نہار رمضان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۵۵

[3] مجمع الزوائد بحوالہ ابو یعلٰی کتاب الصیام باب فی من افطر الخ دارالکتاب بیروت ۳/۱۶۷و۱۶۸

[4] سنن الدار قطنی کتاب الصیام باب السواك للصائم حدیث ۲۳۶۱/۲۱ دارالمعرفۃ بیروت ۲/۴۳۸

[5] الہدایۃ کتاب الصوم باب مایوجب القضاء والکفارۃ المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱/۲۰۰

[6] سنن ابی داؤد کتاب الصیام باب من اتی اھلہ فی رمضان آفتاب عالم پریس لاہور ۱/۳۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن