30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شوہر اول جعفر طیار رضی الله تعالٰی عنہ شہید ہوئے سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:
|
تسلبنی ثلٰثًا ثم اصنعی ماشئت [1]۔ |
تین دن سنگار سے الگ رہو پھر جو چاہو کرو۔ |
یہاں حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان کو اس حکم عام سے استثناء فرمادیا کہ عورت کو شوہر پر چار مہینے دس دن سوگ واجب ہے۔
حدیث ۱۶:ابن السکن میں ابو نعمان ازدی رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے،ایك شخص نے ایك عورت کو پیام نکاح دیا سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:مہردو۔عرض کی:میرے پاس کچھ نہیں۔فرمایا:
|
اما تحسن سورۃ من القراٰن فاصدقہا السورۃ ولا یکون لاحدٍ بعدك مھرًا [2]۔رواہ سعید بن منصور مختصرًا۔ |
کیا تجھے قرآن عظیم کی کوئی سورت نہیں آتی،وہ سورۃ سکھانا ہی اس کا مہر کر،اورتیرے بعد یہ مہر کسی اورکو کافی نہیں۔(اس کو سعید بن منصور نے مختصرًا روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۷:ابی داؤد ونسائی وطحاوی وابن ماجہ وخزیمہ میں عم عمارہ بن خزیمہ بن ثابت انصاری اور حدیث ۱۸ مصنف ابن ابی شیبہ وتاریخ بخاری ومسند ابی یعلٰی وصحیح ابن خزیمہ ومعجم کبیر طبرانی میں حضر ت خزیمہ اور حدیث ۱۹ حارث بن اسامہ بن نعمان بن بشیر رضی الله تعالٰی عنہما سے ہے سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ایك اعرابی سے گھوڑا خریداوہ بیچ کر مُکر گیا اور گواہ مانگا، جو مسلمان آتا اعرابی کو جھڑکتا کہ خرابی ہو تیرے لئے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حق کے سوا کیا فرمائیں گے(مگر گواہی نہیں دیتا کہ کسی کے سامنے کا واقعہ نہ تھا)اتنے میں خزیمہ رضی الله تعالٰی عنہ حاضر بارگاہ ہوئے گفتگو سن کر بولے:انا اشھد انك قد بایعتہ میں گواہی دیتاہوں کہ تُو نے حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ہاتھ بیچا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع