دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اورسنن نسائی میں ارشاد فرمایا:اذھبی فاسعدیھا۔جاان کا ساتھ دے آ۔

یہ گئیں اور وہاں نوحہ کر کے پھر واپس آکر بیعت کی[1]۔

ترمذی کی روایت میں ہے:فاذن لھا[2]۔سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انہیں نوحہ کی اجازت دے دی۔

مسند احمد میں ہے،فرمایا:اذھبی فکافیھم [3]۔جاؤ ان کا بدلہ اتارآؤ۔

امام نووی اس حدیث کے نیچے فرماتے ہیں یہ حضور نے خاص رخصت ام عطیہ کو دے دی تھی خاص آل فلاں کے بارے میں وللشارع ان یخص من العموم ماشاء [4]۔نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اختیار ہے کہ عام حکموں سے جو چاہے خاص فرما دیں۔

یہی مضمون حدیث۱۲ ابن مردویہ میں عبدالله ابن عباس سے خولہ بنت حکیم رضی الله عنہما سے ہے:

انھا قالت یارسول الله کان ابی واخی ماتافی الجاھلیۃ و ان فلانۃ اسعدتنی وقدمات اخوھا الحدیث [5]۔

اس نے عرض کی یارسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،زمانہ جاہلیت میں میرا باپ اوربھائی فوت ہوئے تو فلاں عورت نے میرا ساتھ دیاتھا اوراب اس کا بھائی فوت ہوا ہے۔(ت)

حدیث ۱۳:ترمذی میں اسماء بنت یزید انصاری رضی الله عنہا سے ہے انہوں نے بھی ایك نوحے کا بدلہ اتارنے کی اجازت مانگی حضور نے انکار فرمایا،

قالت فراجعتہ مرارا فاذن لی ثم لم انح بعد ذٰلك [6]۔

میں نے کئی بار حضور سے عرض کی،آخر حضور نے اجازت دے دی۔پھر میں نے کہیں نوحہ نہ کیا۔

 


 

 



[1] سنن النسائی کتاب البیعۃ باب بیعۃ النساء نور محمد کارخانہ کراچی ۲/۱۸۳

[2] سنن الترمذی کتاب التفسیر تحت الآیۃ ۶۰/۱۲ حدیث ۳۳۱۸ دارالفکر بیروت ۵/۲۰۲

[3] مسند احمد بن حنبل ۶/۴۰۷ و ۴۰۸ والدرالمنثور تحت الآیۃ ۶۰/۱۲ بیروت ۸/۱۳۳

[4] شرح صحیح مسلم مع صحیح مسلم کتاب الجنائز فصل فی نہی النساء عن النیاحۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۰۴

[5]

[6] سنن الترمذی کتاب التفسیر سورۃ الممتحنۃ حدیث ۳۳۱۸دارالفکر بیروت ۵/۲۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن