30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیز حدیث۱۰ صحیحین میں عقبہ بن عامر رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم کو قربانی کے لئے جانور عطافرمائے ان کے حصے میں ششماہہ بکری آئی حضور سے حال عرض کیا۔فرمایا: ضَحِّ بھا[1]۔تم اسی کی قربانی کردو۔ سنن بیہقی میں بسند صحیح اتنا اور زائد ہے:
|
ولارخصۃ فیھا لاحد بعدك [2]۔ |
تمہارے بعد اورکسی کے لیے اس میں رخصت نہیں۔ |
شیخ محقق اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ میں اس حدیث کے نیچے فرماتے ہیں:
|
احکام مفوض بود بوے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم برقول صحیح [3]۔ |
قول صحیح کے مطابق احکام حضور پرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے سپرد تھے۔(ت) |
حدیث۱۱ صحیح مسلم میں ام عطیہ رضی الله تعالٰی عنہا سے ہے جب بیعت زنان کی آیت اتری اوراس میں ہر گناہ سے بچنے کی شرط تھی کہ لایعصینك فی معروف،اورمردے پر بَین کر کے رونا چیخنا بھی گناہ تھا میں نے عرض کی ؛
|
یارسول الله الا اٰل فلان فانھم کانوا اسعد ونی فی الجاھلیۃ فلابدلی من ان اسعدھم۔ فقال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الا اٰل فلان[4]۔ |
یارسول اللہ!فلاں گھر والوں کو استثناء فرمادیجئے کہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں میرے ساتھ ہوکر میری ایك میت پر نوحہ کیاتھا تو مجھے ان کی میت پر نوحے میں ان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا اچھا وہ مستثنٰی کردئے۔ |
[1] صحیح البخاری کتاب الاضاحی باب قسمۃ الاضاحی بین الناس قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۸۳۲،صحیح مسلم کتاب الاضاحی باب سن الاضحیۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۱۵۵
[2] السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب الضحایا باب لایجزی الجذع الخ دارصادر بیروت ۹/۲۷۰،کنزالعمال حدیث ۱۲۲۵۲ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۵/۱۰۵
[3] اشعہ اللمعات شرح المشکوٰۃ باب الاضحیۃ الفصل الاول مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/۶۰۹
[4] صحیح مسلم کتاب الجنائز فصل فی نہی النساء عن النیاحۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع