دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

عن شیئ فدعوہ۔رواہ ابن ماجہ [1]مفردا۔

بجالاؤ اورجب بات سے منع فرماؤں تو اسے چھوڑدو۔(اس کو تنہا ابن ماجہ نے ہی روایت کیا۔ت)

یعنی جس بات میں میں تم پر وجوب یا حرمت کا حکم نہ کروں اسے کھود کھود کر نہ پوچھو کہ پھر واجب حرام کا حکم فرمادوں تو تم پر تنگی ہوجائے۔

یہاں سے بھی ثابت ہوا کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے جس بات کا نہ حکم دیا نہ منع فرمایا وہ مباح وبلاحرج ہے۔وہابی اسی اصل اصیل سے جاہل ہوکر ہرجگہ پوچھتے ہیں خداورسول نے اس کا کہاں حکم دیا ہے۔ان احمقوں کو اتنا ہی جواب کافی ہے کہ خدا ورسول نے کہاں منع کیا ہے،جب حکم نہ دیا نہ منع کیا تو جواز رہا،تم جو ایسے کاموں کو منع کرتے ہو الله ورسول پر افتراکرتے بَلکہ خود شارع بنتے ہوکہ شارع صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے منع کیانہیں اورتم منع کر رہے ہو۔مجلس میلا دمبارك وقیام وفاتحہ و سوم وغیرہا مسائل بدعت وہابیہ سب اسی اصل سے طے ہوجاتے ہیں۔اعلٰی حضرت حجۃ الخلف بقیۃ السلف خاتمۃ المحققین سیدنا الوالدقدس سرہ الماجد نے کتاب مستطاب اصول الرشاد لقمع مبانی الفساد میں اس کا بیان اعلٰی درجہ کا روشن فرمایا ہے۔فنور الله منزلہ واکرم عندہ نزلہ اٰمین۔امام احمد قسطلانی مواہب لدنیۃ شریف میں فرماتے ہیں:

من خصائصہٖ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انہ کان یخص من شاء بما شاء من الاحکام[2]۔

سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے خصائص کریمہ سے ہے کہ حضور شریعت کے عام احکام سے جسے چاہتے مستثنٰی فرما دیتے۔

علامہ زرقانی نے شرح میں بڑھایا: علامہ زرقانی نے شرح میں بڑھایا:من الاحکام وغیرھا۔کچھ احکام ہی کی خصوصیت نہیں حضور جس چیز سے چاہیں جسے چاہیں خاص فرمادیں [3] صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الحج باب فرض الحج مرۃ فی العمر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۳۲،سنن النسائی کتاب مناسك الحج باب وجوب الحج نور محمد کارخانہ کراچی ۲/۱،سنن ابن ماجۃ باب اتباع سنۃ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲

[2] المواہب اللدنیۃ المقصد الرابع الفصل الثانی المکتب الاسلامی بیروت ۲/۶۸۹

[3] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ المقصد الرابع دارالمعرفۃ بیروت ۵/۳۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن