30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یارسول الله فانا نجعلہ فی بیوتنا وقبورنا۔فقال النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الا الاذخر الا الا ذخر[1]۔ |
یارسول الله کہ ہم اسے اپنے گھروں اورقبروں میں صَرف کرتے ہیں۔نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:مگر اذخر مگر اذخر۔ |
حدیث ۳:صفیہ بنت شیبہ رضی الله تعالٰی عنہما سنن ابن ماجہ میں:
|
فقال العباس رضی الله تعالٰی عنہ الا الا ذخر فانہ للبیوت والقبور فقال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الا الا ذخر[2]۔ |
عباس رضی الله تعالٰی عنہ نے عرض کی:مگر اذخر کہ وہ گھروں اور قبروں کے لیے ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا مگر اذخر۔ |
نیز میزان مبارك میں شریعت کی کئی قسمیں کیں،ایك وہ جس پر وحی وارد ہوئی،
|
الثانی ما اباح الحق تعالٰی لنبیہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ان یسنہ علی رایہ ھو کتحریم لبس الحریر علی الرجال وقولہ فی حدیث تحریم مکۃ الا الا ذخر ولو لا ان الله تعالٰی کان یحرم جمیع نبات الحرم لم یستثن صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الاذخر ونحوحدیث لو لا ان اشق علی امتی لاخرت العشاء الی ثلث الیل و نحو حدیث لو قلت نعم لوجبت ولم تستطیعوا فی جواب من |
یعنی شریعت کی دوسری قسم وہ ہے جو مصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو ان کے رب عزوجل نے ماذون فرمادیا کہ خود اپنی رائے سے جو راہ چاہیں قائم فرمادیں،مردوں پر ریشم کا پہننا حضور نے اسی طور پر حرام فرمایا اوراسی حرمت مکہ سے گیاہِ اذخر کو استثناء فرمادیا۔اگرالله عزوجل نے مکہ معظمہ کی ہر جڑی بوٹی کو حرام نہ کیا ہوتا تو حضور کو اذخر کے مستثنٰی فرمانے کی کیا حاجت ہوتی۔اوراسی قبیل سے ہے حضور کا ارشاد کہ اگر امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں عشاء کو تہائی رات تك ہٹا دیتا۔اوراسی باب سے ہے کہ جب حضور نے فرض حج بیان فرمایا کسی نے عرض کی:یارسول اللہ! |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع