دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اوررسول کے نام پاك کے ساتھ اپنا نام اقدس بھی شامل فرمایا یعنی رسول جو بات تمہیں فرمائیں وہ اگرہمارا فرض نہ تھی تو اب ان کے فرمانے سے فرض قطعی ہوگئی مسلمانوں کو اس کے نہ ماننے کا اصلًا اختیار نہ رہا جو نہ مانے گا صریح گمراہ ہوجائے گا دیکھو رسول کے حکم دینے سے کام فرض ہوجاتاہے اگرچہ فی نفسہ خدا کا فرض نہ تھا ایك مباح وجائز امر تھا،ولہٰذا ائمہ دین خدا ورسول کے فرض میں فرق فرماتے ہیں کہ خدا کا کیا ہوا فرض اس فرض سے اقوٰی ہے جسے رسول نے فرض کیا ہے۔اورائمہ محققین تصریح فرماتے ہیں کہ احکام شریعت حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو سپرد ہیں جو بات چاہیں واجب کردیں جو چاہیں ناجائز فرمادیں،جس چیز یا جس شخص کو جس حکم سے چاہیں مستثنٰی فرمادیں۔امام عارف بالله سید عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی میزان الشریعۃ الکبرٰی باب الوضومیں حضرت سیدی علی خواص رضی الله تعالٰی عنہ سے نقل فرماتے ہیں:

کان الامام ابو حنیفۃ رضی الله تعالٰی عنہ من اکثر الائمۃ ادبًا مع الله تعالٰی ولذٰلك لم یجعل النیۃ فرضا وسمی الوتر واجبًا لکونھما ثبتا بالسنۃ لابالکتاب فقصد بذٰلك تمییز مافرضہ الله تعالٰی وتمییز ما اوجبہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم فان مافرضہ الله تعالٰی اشد مما فرضہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من ذات نفسہ حین خیّرہ الله تعالٰی ان یوجب ماشاء اولایوجب [1]۔

یعنی امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ ان اکابر ائمہ میں ہیں جن کا ادب الله عزوجل کے ساتھ بہ نسبت اورائمہ کے زائد ہے اسی واسطے انہوں نے وضو میں نیت کوفرض نہ کیا اور وتر کا نام واجب رکھا،یہ دونوں سنت سے ثابت ہیں نہ کہ قرآن عظیم سے،تو امام نے ان احکام سے یہ ارادہ کیا کہ الله تعالٰی کے فرض اوررسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے فرض میں فرق وتمیز کردیں اس لئے کہ خدا کا فرض کیا ہوا اس سے زیادہ مؤکد ہے جسے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خود اپنی طرف سے فرض کردیا جبکہ الله عزوجل نے حضور کو اختیار دے دیا تھا کہ جس بات کو چاہیں واجب کردیں جسے نہ چاہیں نہ کریں۔

اس میں بارگاہ وحی وتضرع احکام کی تصویر دکھا کر فرمایا:


 

 



[1] میزان الشریعۃ الکبرٰی باب الوضو دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۱۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن