30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ برے کام پر ڈرا دیوے اوربھلے کام پر خوشخبری سنا دیوے دل میں یقین ڈال دینا میرا کام نہیں انبیاء میں اس بات کی کچھ بڑائی نہیں کہ الله نے عالم میں تصرف کی کچھ قدرت دی ہو کہ مرادیں پوری کردیویں یا فتح وشکست دے دیویں یا غنی کردیویں یا کسی کے دل میں ایمان ڈال دیویں ان باتوں میں سب بندے بڑے اورچھوٹے برابر ہیں عاجز اوربے اختیار [1]اھ ''ملخصًا۔
مسلمانو!اس گمراہ کے ان الفاظ کو دیکھو اوران آیتوں اورحدیثوں سے کہ اب تك گزریں ملاؤ دیکھو یہ کس قدر شدت سے خدا و رسول کو جھٹلارہا ہے،خیر اسے اس کی عاقبت کے حوالے کیجئے،شکر اس اکرم الاکرمین کا بجالائیے جس نے ہمیں ایسے کریم اکرم دائم الکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ہاتھ سے ایمان دلوایا ان کے کرم سے امید واثق ہے کہ بعونہٖ تعالٰی محفوظ بھی رہے ؎
تو نے اسلام دیا تو نے جماعت میں لیا
تو کریم اب کوئی پھرتا ہے عطیہ تیرا[2]
ہاں یہ ضرور ہے کہ عطائے ذاتی خاصہ خدا ہے " اِنَّکَ لَا تَہۡدِیۡ مَنْ اَحْبَبْتَ "[3](بیشك یہ نہیں کہ تم جسے اپنی طرف سے چاہو ہدایت کردو۔ت)وغیرہا میں اسی کا تذکرہ ہے کچھ ایمان کے ساتھ خاص نہیں پیسہ کوڑی بھی بے عطائے خدا کوئی بھی اپنی ذات سے نہیں دے سکتا۔ع
تاخداندہد سلیماں کَے دہد
(جب تك خدا نہ دے سلیمان کیسے دے سکتاہے۔ت)
یہی فرق ہے جسے گم کر کے تم ہرجگہ بہکے اور" اَفَتُؤْمِنُوۡنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَتَکْفُرُوۡنَ بِبَعْضٍ ۚ"[4]۔ (اورخدا کے کچھ حکموں پر ایمان لاتے ہو اورکچھ سے انکار کرتے ہو۔ت)میں داخل ہوئے۔
|
نسأل الله العافیۃ وتمام العافیۃ ودوام العافیہ و الحمدلله رب العٰلمین۔ |
ہم الله تعالٰی سے کامل دائمی عافیت کا سوال کرتے ہیں،اور تمام تعریفیں الله رب العالمین کے لیے ہیں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع