دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ہم پہلے وہ تین آیتیں تلاوت کریں کہ پھر احکام تشریعیہ کا بیان آیات واحادیث سے مسلسل رہے وبالله التوفیق۔

آیت ۴۶:" اِنۡ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیۡہَا حَافِظٌ ؕ﴿۴﴾"[1]۔

آیت ۴۷:" الٓرٰ ۟کِتٰبٌ اَنۡزَلْنٰہُ اِلَیۡکَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ۬ۙ بِاِذْنِ رَبِّہِمْ اِلٰی صِرٰطِ الْعَزِیۡزِ الْحَمِیۡدِ ۙ﴿۱﴾"[2]۔

 

آیت ۴۸:" وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوۡسٰی بِاٰیٰتِنَاۤ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَکَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ۬ۙ "[3]۔

کوئی جان نہیں جس پر ایك نگہبان متعین نہ ہو۔

یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف اتاری تاکہ تم اے نبی!لوگوں کو اندھیروں سے نکال لوروشنی کی طرف انکے رب کی پروانگی سے غالب سراہے گئے کی راہ کی طرف۔

اوربیشك بالیقین ہم نے موسٰی کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ اے موسٰی!تونکال لے اپنی قوم کواندھیروں سے روشنی کی طرف۔

اقول:اندھیریاں کفروضلالت ہیں اور روشنی ایمان وہدایت جسے غالب سراہے گئے کی راہ فرمایا۔اورایمان وکفر میں واسطہ نہیں، ایك سے نکالنا قطعًا دوسرے میں داخل کرنا ہے۔توآیات کریمہ صاف ارشاد فرمارہی ہیں کہ بنی اسرائیل کو موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کفر سے نکالا اورایمان کی روشنی دے دی اس امت کو مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کفر سے چھڑاتے ایمان عطافرماتے ہیں،اگر انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کا یہ کام نہ ہوتا انہیں اس کی طاقت نہ ہوتی تو رب عزوجل کا انہیں یہ حکم فرمانا کہ کفر سے نکال لو معاذ الله تکلیف مالا یطاق تھا۔

الحمد لله!قرآن عظیم نے کیسی تکذیب فرمائی امام وہابیہ کے اس حصر کی کہ:

"پیغمبر خدا نے بیان کردیا کہ مجھ کو نہ قدرت ہے نہ کچھ غیب دانی،میری قدرت کا حال تو یہ ہے کہ اپنی جان تك کے نفع و نقصان کا مالك نہیں تو دوسرے کا تو کیا کرسکوں۔غرض کہ کچھ قدرت مجھ میں نہیں،فقط پیغمبری کا مجھ کو دعوٰی ہے اورپیغمبرکا اتنا ہی کام ہے


 

 



[1] القرآن الکریم ۸۶/۴

[2] القرآن الکریم ۱۴/۱

[3] القرآن الکریم۱۴/۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن