30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث۲۰صحیح مسلم:سہل بن حنیف رضی الله تعالٰی عنہ سے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے دست مبارك سے مدینہ طیبہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا:
|
انھاحرم اٰمن،ھو واحمد[1] والطحاوی وابو عوانۃ۔ |
بیشك یہ امن والی حرم ہے۔(مسلم،احمد،طحاوی اورابوعوانہ نے روایت کیا۔ت) |
حدیث۲۱:امام احمدحضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لکل نبی حرم وحرمی المدینۃ [2]۔ |
ہر نبی کے لیے ایك حرم ہوتی ہے اورمیر ی حرم مدینہ ہے۔ |
حدیث ۲۲:عبدالرزاق حضرت جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما سے:
|
ان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرم کل دافۃ اقبلت علی المدینۃ من العضۃ الحدیث[3]۔ |
بیشك نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ہر گروہ مردم کو کہ حاضر مدینہ ہو اس کے خاردار درختوں کو ممنوع فرمادیا۔ |
حدیث ۲۳:امام طحاوی بطریق مالك عن یونس بن یوسف عن عطا بن یسار کہ لڑکوں نے ایك روباہ کو گھیر کر ایك گوشے میں کردیا تھا،ابو ایوب انصاری رضی الله تعالٰی عنہ نے لڑکوں کو دورکردیا،امام مالك فرماتے ہیں اور مجھے اپنے یقین سے یہ یا دہے کہ فرمایا:
|
انی حرم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یُصنع ھذا[4]۔ |
کیارسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی حرم میں ایسا کیا جاتاہے ؟ |
[1] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضل المدینۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۴۳ومسند احمد بن حنبل عن سہل بن حنیف المکتب الاسلامی بیروت ۳/۴۸۶وکنز العمال بحوالہ ابی عوانہ حدیث ۳۴۸۰۰مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۲۳۰وشرح معانی الآثار کتاب الصید باب صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲
[2] مسند احمد بن حنبل عن ابن عباس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/۳۱۸
[3] المصنف لعبدالرزاق باب حرمۃ المدینۃ حدیث ۱۷۱۴۷ المجلس العلمی بیروت ۹/۲۶۱
[4] شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع