30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث۱۴۵:صعب بن جثامہ رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
ان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرم البقیع وقال لاحمٰی الالله ورسولہٖ[1]۔ |
بیشك رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بقیع کو حرم بنادیا اورفرمایا:چراگاہ کو کوئی اپنی حمایت میں نہیں لے سکتاسوا الله ورسول کے جل جلالہ و صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
روی الثلٰثۃ الا مام الطحاوی(تینوں احادیث امام طحاوی نے روایت کیں۔ت)
یہ سولہ۱۶ حدیثیں ہیں،پہلی آٹھ میں خود حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم نے مدینہ طیبہ کو حرم کردیا، اورپچھلی آٹھ میں صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم نے کہا کہ حضور کے حرم کردینے سے مدینہ طیبہ حرم ہوگیا،حالانکہ یہ صفت خاص الله عزوجل کی ہے۔پہلی آٹھ سے پانچ میں اپنے پدرکریم سیدنا ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی طرف بھی یہی نسبت ارشاد ہوئی کہ مکہ معظمہ کی حرم محترم انہوں نے حرم کردی انہوں نے امن والی بنادی،حالانکہ خود ارشاد فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان مکۃ حرمھا الله تعالٰی ولم یحرمھا الناس۔ البخاری والترمذی [2] عن ابی شریح ن البغدادی رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
بیشك مکہ معظمہ کو الله تعالٰی نے حرم کیا ہے کسی آدمی نے نہ نہیں کیا۔(بخاری اورترمذی نے ابی شریح بغدادی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
یہ اسناد یں خاص ہمارے رسالے کی مقصود ہیں مگر یہاں جان وہابیت پر ایك آفت اورسخت وشدید تر ہے،مدینہ طیبہ کے جنگل کا حرم ہونا نہ فقط انہیں سولہ بَلکہ انکے سوا اوربہت احادیث کثیرہ وارد ہیں۔
حدیث۱۷ صحیحین:انس رضی الله تعالٰی عنہ سے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
المدینۃ حرم من کذا الی کذا |
مدینہ یہاں سے یہاں تك حرم ہے اس کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع