30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرم ھذا الحرم[1]۔ |
بیشك رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اس حرم محترم کو حرم بنادیا۔ |
حدیث ۱۴۲:شرحبیل کہتے ہیں ہم مدینہ طیبہ میں کچھ جال لگا رہے تھے زید بن ثابت انصاری رضی الله تعالٰی عنہ تشریف لائے جا ل پھینك دیے اورفرمایا:
|
تعلموا ان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرم صیدھا۔الامام ابو جعفر [2]فی شرح الطحاوی۔ |
تمہیں خبر نہیں کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ کا شکار حرام قراردیاہے۔(امام ابو جعفر نے شرح طحاوی میں اس کو بیان کیا ہے۔ت) |
ابوبکر بن ابی شیبہ نے زید رضی الله تعالٰی عنہ سے یوں روایت کی:
|
ان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرم مابین لابتیھا[3]۔ |
بیشك نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مدینے کے دونوں سنگلاخ کے مابین کو حرم کردیا۔ |
حدیث ۱۴۳:ابوسعید خدری رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
ان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حرم مابین لابتی المدینۃ ان یعضد شجرھا اویخبط[4]۔ |
بیشك رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے تمام مدینے کو حرم بنادیا ہے کہ اس کے پیڑ نہ کاٹے جائیں نہ پتے جھاڑیں۔ |
حدیث ۱۴۴:ابراہیم بن عبدالرحن بن عوف فرماتے ہیں میں نے ایك چڑیا پکڑی تھی اسے لئے ہوئے باہر گیا میرے والد ماجد حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی الله تعالٰی عنہ ملے شدت سے میر اکان مل کر چڑیا کو چھوڑدیا اورفرمایا:
|
حرم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم صید ما بین لابتیھا[5]۔ |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مدینے کا شکار حرام فرمادیاہے۔ |
[1] سنن ابی داؤد کتاب المناسك باب فی تحریم المدینۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/۲۷۸
[2] شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲
[4] شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲
[5] شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع