دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

کما حرمت علی لسان ابراھیم الحرم ھو واحمد [1]و الرویانی عن ابی قتادۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔

جس طرح تو نے زبان ابراہیم پر حرم محترم کر حرم بنایا(مسلم، احمد اور رویانی نےابی قتادہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت)

حدیث ۱۳۷:نیز صحیح مسلم میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان ابراھیم حرم بیت الله وامنہ وانی حرمت المدینۃ مابین لابتیہا لایقطع عضا ھھا ولا یصاد صیدھا۔ھو والطحاوی[2]عن جابر بن عبدالله رضی ا لله تعالٰی عنہما۔

بیشك ابراہیم نے بیت الله کو حرم بنادیا اورامن والا کردیا اورمیں نے مدینہ طیبہ کوحرم کیا کہ اس کے خار دار درخت بھی نہ کاٹے جائیں اور اس کے جانور شکار نہ کئے جائیں(مسلم اورطحاوی نے حضرت جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۱۳۸:صحیحین میں ہے ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا:

حرم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مابین لابتی المدینۃ وجعل اثنا عشر میلًاحول المدینۃ حمٰی۔ھما واحمد[3]وعبدالرزاق فی مصنفہ۔

تمام مدینہ طیبہ کو رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے حرم کر دیا اور اس کے آس پاس بارہ بارہ میل تك سبزہ و درخت کو لوگوں کے تصرف سے اپنی حمایت میں لے لیا۔ بخاری اورمسلم اور عبد الرزاق نے اپنی مصنف میں روایت کیا۔ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضل المدینۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۴۰تا۴۴۳،مسند احمد بن حنبل عن ابی قتادہ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۵/۳۰۹،کنز العمال بحوالہ حم والرویانی عن ابی قتادہ رضی الله عنہ حدیث ۳۴۶۸۷۵مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۲۴۴

[2] شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲،کنز العمال بحوالہ مسلم حدیث ۳۴۸۱۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۲۳۲

[3] صحیح البخاری فضائل المدینۃ باب حرم المدینۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۵۱،صحیح مسلم کتاب الحج باب فضل المدینۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۴۲،مسند احمد بن حنبل عن ابی ہریرۃ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/۴۸۷،المصنف لعبد الرزاق کتاب حرمۃ المدینۃ حدیث ۱۷۱۴۵ المجلس العلمی بیروت ۹/۲۶۰و۲۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن