30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صیدھا۔ھو و احمد [1]والطحاوی عن سعدبن ابی وقاص رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
اور اس کا شکار نہ ماراجائے(مسلم اوراحمد اورطحاوی نے سعد بن ا بی وقاص رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۳۴:نیز صحیح مسلم میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان ابراھیم حرم مکۃ وانی احرم مابین لابتیھا۔ھو و الطحاوی [2]عن رافع بن خدیج رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
بیشك ابراہیم نے مکہ معظمہ کو حرم کردیا اورمیں مدینہ کے دونوں سنگلاخ کے درمیان کو حرم کرتاہوں(مسلم اورطحاوی نے رافع بن خدیج رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۳۵:نیز صحیح مسلم میں ابو سعید خدری رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عرض کرتے ہیں:
|
اللھم ان ابراھیم حرم مکۃ فجعلھا حرمًا وانی حرمت المدینۃ حرامًا مابین مازمیھا ان لایھر اق فیھا دم و لا یحمل سلاح لقتال ولا یخبط فیھا شجرۃ الا بعلف [3]۔ |
الٰہی !بیشك ابراہیم نے مکہ معظمہ کو حرام کر کے حرم بنادیا اور بیشك میں نے مدینہ کے دونوں کناروں میں جو کچھ ہے اسے حرم بناکرحرام کر دیا کہ اس میں کوئی خون نہ گرایا جائے نہ لڑائی کے لیے اسلحہ اٹھایا جائے نہ کسی پیڑ کے پتے جھاڑیں مگر جانور کو چارہ دینے کیلئے۔ |
حدیث ۱۳۶:نیز صحیح مسلم میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عرض کرتے ہیں:
|
اللھم انی قد حرمت مابین لابتیھا |
الٰہی!بیشك میں نے تمام مدنیہ کو حرم کردیا |
[1] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضائل المدینۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۴۰،مسندا حمد بن حنبل عن سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/۱۸۱،شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۱
[2] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضائل المدینۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۴۰،شرح معانی الآثار کتاب الصید صید المدینۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۳۴۲
[3] صحیح مسلم کتاب الحج باب فضل المدینۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۴۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع