30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الله تعالٰی مکنہ من اعطاء کل ما ارادمن خزائن الحق[1]۔ |
کہ الله عزوجل نے حضور کو عام قدرت بخشی ہے کہ خدا کے خزانوں سے جو چاہیں عطافرمادیں۔ |
والحمدلله رب العالمین ؎
مالك کونین ہیں گوپاس کچھ رکھتے نہیں
دوجہاں کی نعمتیں ہیں ان کے خالی ہاتھ میں[2]
پھراس حدیث جلیل میں سب سے بڑھ کر جان وہابیت پر یہ کیسی آفت کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشاد پر حضرت ربیعہ رضی الله تعالٰی عنہ خود حضورسے جنت مانگتے ہیں کہ اسئلك مرافقتك فی الجنۃ یارسول اللہ!میں حضور سے سوال کرتاہوں کہ جنت میں رفاقت والا عطاہو۔
وہابی صاحبو!یہ کیسا کھلا شرك وہابیت ہے جسے حضور مالك جنت علیہ افضل الصلٰوۃ والتحیۃ قبول فرما رہے ہیں،ولله الحجۃ السامیۃ۔
حدیث ۱۲۸:حدیث صحیح وجلیل وعظیم سخت وہابیت کش جسے نسائی وترمذی وابن ماجہ وابن خزیمہ وطبرانی وحاکم وبیہقی نے سیدنا عثمان بن حنیف رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا اورامام ترمذی نے حسن غریب صحیح اورطبرانی وبیہقی نے صحیح اورحاکم نے برشرط بخاری ومسلم صحیح کہا اوراما م حافظ الحدیث زکی الدین عبدالعظیم منذری وغیرہ ائمہ نقد وتنقیح نے اس کی تصحیح کو مسلم وبرقرار رکھا جس میں حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے نابینا کو دعاتعلیم فرمائی کہ بعد نماز کہئے:
|
اللھم انی اسئلك واتوجہ الیك بنبیك محمد نبی الرحمۃ یا محمد انی اتوجہ بك الی ربی فی حاجتی ھذہ لیقضٰی لی اللھم |
الٰہی!میں تجھ سے مدد مانگتا اور تیری طرف توجہ کرتاہوں تیرے نبی محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے وسیلے سے جو مہربانی کے نبی ہیں،یارسول اللہ!میں حضور کے وسیلے سے اپنے رب کی طرف اپنی اس حاجت میں توجہ کرتاہوں تاکہ میری حاجت روائی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع