30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یا احمد تو رب عزوجل نے فرمایا:اے احمد!بیشك میں ہرگز تجھے تیری امت کے معاملہ میں رسوا نہ کروں گا۔وبشرنی انّ اول من یدخل الجنۃ معی من امتی سبعون الفًا مع کل الفٍ سبعون الفًالیس علیھم حساب اورمجھے بشارت دی کہ میرے ستر ہزار امتی سب سے پہلے میرے ساتھ داخل بہشت ہونگے ان میں ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ہونگے جن سے حساب تك نہ لیا جائیگا۔
آگے حدیث اورطویل وجلیل ہے جس میں اپنے اوراپنی امت مرحومہ کے فضائل جلیل ارشاد فرمائے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہم وبارك وسلم آمین!
|
الامام احمد [1] وابن عساکر عن حذیفۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
امام احمد اورابن عساکر نے حضرت حذیفہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
بحمدالله یہی معنی ہیں اس حدیث کے کہ رب العزۃ روز قیامت حضرت رسالت علیہ افضل الصلٰوۃ والتحیۃ سے مجمع اولین وآخرین میں فرمائے گا:
|
کلھم یطلبون رضا ئی وانا اطلب رضاك یا محمد[2]۔ |
یہ سب میری رضا چاہتے ہیں اورمیری تیری رضا چاہتاہوں اے محمد!۔ |
میں نے اپنا ملك عرش سے فرش تك تجھ پر قربان کردیا صلی الله علیك وعلٰی اٰلك وبارك وسلم۔
اے مسلمانو،اسے سنی بھائی،اے مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شان ارفع کے فدائی!آفتاب وماہتاب پر ان کا حکم جاری ہونا کیا بات ہے آفتاب طلوع نہیں کرتا جب تك ان کے نائب ان کے وارث،ان کے فرزند،انکے دلبند،غوث الثقلین،غوث الکونین،حضور پرنور سید نا ومولانا امام ابو محمد شیخ عبدالقادر جیلانی رضی الله تعالٰی عنہ پر سلام عرض نہ کرلے۔امام اجل سید ی نور الدین ابوالحسن علی شطنوفی قد س سرہ الروفی(جنہیں امام جلیل
[1] مسنداحمد بن حنبل عن حذیفہ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۵/۳۹۳،کنزالعمال بحوالہ حم وابن عساکر حدیث ۳۲۱۰۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/۴۴۸،الخصائص الکبرٰی باب اختصاصہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بان امتہ وضع عنہم الامر مرکز اہلسنت گجرات ہند ۲/۲۱۰
[2] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)تحت الآیۃ ۲/۱۴۲دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴/۸۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع