دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

 

نے بطریق ہیثم البکاء انہوں نے ثابت بنانی سے انہوں نے انس ابن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

اورحدیث سنئے کہ سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں بیشك بالیقین میں روز قیامت تمام جہان کا سید ہوں،میرے ہاتھ میں لواء الحمد ہوگا،کوئی شخص ایسا نہ ہوگا جو میرے نشان کے نیچے نہ ہوکشائش کا انتظارکرتا ہوا۔میں چلوں گا اورلوگ میرے ساتھ ہوں گے یہاں تك کہ دروازہ جنت پر تشریف فرماہوکر دروازہ کھلواؤں گا سوال ہوگا کون ہیں؟ میں فرماؤں گا محمد (صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)۔کہا جائے گا مرحبا محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو۔پھر جب میں اپنے رب عزوجل کو دیکھوں گا اس کے لئے سجدہ شکر میں گروں گا اس پر کہا جائے گا:

ارفع راسك وقل تطاع واشفع تشفع۔

اپنا سراٹھاؤ اورجو کہنا ہو کہو تمہاری اطاعت کی جائے گی اور شفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول ہوگی۔

پس جو لوگ جل چکے تھے وہ الله کی رحمت اورمیری شفاعت سے دوزخ سے نکال لئے جائیں گے۔

الحاکم فی المستدرك [1]وابن عساکر عن عبادۃ بن الصامت رضی الله تعالٰی عنہ۔

حاکم نے مستدرك میں اورابن عساکر نے عبادہ بن صامت رضی الله تعالٰی عنہ سے اس کو روایت کیا۔(ت)

اسی باب سے ہے حدیث کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:ان ربی استشارنی فی امتی ماذا افعل بھم بیشك میرے رب نے میری امت کے باب میں مجھ سے مشورہ طلب فرمایا کہ میں ان کے ساتھ کیا کروں۔فقلت ماشئت یارب ھم خلقك وعبادك میں نے عرض کیا کہ اے رب میرے!جو تو چاہے کہ وہ تیری مخلوق اورتیرے بندے ہیں۔فاستشارنی الثانیۃ اس نے دوبارہ مجھ سے مشورہ پوچھا۔فقلت لہ کذٰلك میں نے اب بھی وہی عرض کی۔فاستشار نی الثالثۃ اس نے سہ بارہ مجھ سے مشورہ لیا۔فقلت لہ کذٰلك میں نے پھر وہی عرض کی۔فقال تعالٰی انی لن اخزیك فی امتك 


 

 



[1] اتحاف السادۃ المتقین بحوالہ الحاکم وابن عساکر صفۃ الشفاعۃ دارالفکر بیروت ۱/۳۰،کنز العمال بحوالہ ك وابن عساکر حدیث ۳۲۰۳۸مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/۴۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن