30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نصارٰی کی طرح غلو وافراط والا دبا چھپا ہوتو اسے بھی دورکردو اورتم عبدہ ورسولہ کی سچی معیار پرکانٹے کی تول مستقیم ہوکر یہ حدیث سنو کہ انس رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
مرض ابوطالب فعادہ النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فقال یا ابن اخی ادع ربك والذی بعثك یعافینی فقال اللھم اشف عمی فقام کانما نشط من عقال فقال یا بن اخی ان ربك الذی تعبدہ لیطیعك فقال وانت یا عماہ لو اطعتہ،لیطیعنك۔ابن عدی [1]من طریق الھیثم البکاء عن ثابت ن البنانی عن انس ابن مالك رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
یعنی ابو طالب بیمار پڑے سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عیادت کو تشریف لے گئے ابو طالب نے عرض کی:اے بھتیجے میرے!اپنے رب سے جس نے حضور کو بھیجا ہے میری تندرستی کی دعاکیجئے۔حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے دعا کی:الٰہی!میرے چچا کوشفا دے۔یہ دعا فرماتے ہی ابو طالب اٹھ کھڑے ہوئے جیسے کسی نے بند ش کھول دی،حضور سے عرض کی:اے میرے بھتیجے!بیشك حضور کا رب جس کی تم عبادت کرتے ہو حضور کی اطاعت عــــــہ کرتا ہے۔سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے(اس کلمہ پر انکار نہ فرمایابَلکہ اورتاکیدًا وتائیدًا)ارشاد کیا کہ اے چچا!اگر تو اس کی اطاعت کرے تو وہ تیرے ساتھ بھی یونہی معاملہ فرمائے گا۔ (ابن عدی |
عــــــہ: یہاں اطاعت کے معنی ہر مراد محبوب حسب مراد محبوب فورًا موجود فرمادے ۱۲منہ۔
صحیح البخاری کتاب النکاح باب الشغار قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۷۶۶،صحیح مسلم کتاب الرضاع باب جواز ھبتہا نوبتھا لضرتہا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۷۳،سنن النسائی ذکر امر رسول الله فی النکاح نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/۶۷،مسند احمد بن حنبل عن عائشہ رضی الله عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/۱۳۴
[1] الکامل لابن عدی ترجمہ الہیثم بن جماز دارالفکر بیروت ۷/۲۵۶۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع