30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیدنا لقمٰن علیہ الصلٰوۃ والسلام نوابان بارگاہ رسالت علیہ افضل الصلٰوۃ والتحیۃ سے ایك جلیل القدر نائب ہیں پھر حضور کا حکم تو حضور کا حکم ہے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔الله سبحٰنہ وتعالٰی کی بے شمار رحمتیں امام ربانی احمد بن محمد خطیب قسطلانی پر کہ مواہب لدنیہ ومنح محمدیہ میں فرماتے ہیں:
|
ھو صلی الله تعالٰی علیہ وسلم خزانۃ السر وموضع نفوذ الامر فلاینفذ امر الامنہ ولا ینقل خیر الا عنہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ؎ الابابی من کان ملکا وسیدًا واٰدم بین الماء والطین واقف اذا رام امرًا لایکون خلافہ ولیس لذاك الامر فی الکون صارف[1] |
یعنی نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم خزانہ راز الٰہی و جائے نفاذ امر ہیں،کوئی حکم نافذ نہیں ہوتا مگر حضور کے دربار سے، اور کوئی نعمت کسی کو نہیں ملتی مگر حضور کی سرکارسے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ یعنی خبردار ہو میرے ماں باپ قربان ان پر جو بادشاہ وسردار ہیں اس وقت سے کہ آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام ابھی آب وگِل کے اندر ٹھہرے ہوئے تھے وہ جس بات کا ارادہ فرمائیں اس کا خلاف نہیں ہوتا،تمام جہان میں کوئی ان کا حکم پھیرنے والا نہیں۔ |
اقول:اور ہاں کیونکر کوئی ان کا حکم پھیر سکے کہ حکم الٰہی کسی کے پھیرے نہیں پھرتا۔
|
لاراد لقضائہٖ ولا معقب لحکمہٖ۔ |
اس کی قضاء کو رد کرنے والا اور اس کے حکم کو پھیرنے والا کوئی نہیں۔(ت) |
یہ جو کچھ چاہتے ہیں خد اوہی چاہتاہے کہ یہ وہی چاہتے ہیں جوخدا چاہتاہے۔صحیحین بخاری ومسلم ونسائی وغیرہا میں حدیث صحیح جلیل ہے کہ ام المومنین صدیقہ اپنے پیارے محبو ب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کرتی ہیں:
|
ما ارٰی ربك الا یسارع ھواك [2]۔ |
یارسول اللہ!میں حضور کے رب کو نہیں دیکھتی مگر حضور کی خواہش میں جلدی وشتابی کرتاہوا۔ |
مسلمانو!ذرادیکھنا کوئی وہابی ناپاك ادھر ادھر ہوتو اسے باہر کردو اورکوئی جھوٹا متصوف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع