30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدبرات الامر کہ تمام نظم ونسق عالم جن کے ہاتھوں پر ہے محمد رسول الله خلیفۃ الله الاعظم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے دائرہ حکم سے باہر نہیں نکل سکتے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ارسلت الی الخلق کافۃ۔رواہ مسلم [1]عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
میں تمام مخلوق الٰہی کی طرف رسول بھیجا گیا۔(اس کو مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
قرآن فرماتاہے:
|
" تَبَارَکَ الَّذِیۡ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖ لِیَکُوۡنَ لِلْعٰلَمِیۡنَ نَذِیۡرَۨا﴿۱﴾ۙ"[2]۔ |
برکت والا ہے وہ جس نے اتارا قرآن اپنے بندے پر کہ تمام اہل عالم کو ڈر سنانے والا ہو۔ |
اہل عالم میں جمیع ملائکہ بھی داخل ہیں علیہم الصلٰوۃ والسلام۔
سیدنا سلیمان علیہ الصلٰوۃ والسلام کی نماز عصر گھوڑوں کے ملاحظہ میں قضا ہوئی " حَتّٰی تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ﴿۳۲﴾۟ "[3]۔یہاں تك کہ سورج پردے میں جا چھپا۔فرمایا:" رُدُّوۡہَا عَلَیَّ ؕ"[4]۔پلٹا لاؤ میری طرف۔امیر المومنین مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم سے اس آیت کریمہ کی تفسیر میں مروی کہ سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے اس قول میں ضمیر آفتاب کی طرف ہے اور خطاب ان ملائکہ سے ہے جو آفتاب پر متعین ہیں یعنی نبی الله سلمان نے ان فرشتوں کو حکم دیا کہ ڈوبے ہوئے آفتاب کو واپس لے آؤ،وہ حسب الحکم واپس لائے یہاں تك کہ مغرب ہوکر پھر عصر کا وقت ہوگیا اورسیدنا سلیمٰن علیہ الصلٰوۃ والسلام نے نماز ادافرمائی۔ معالم التنزیل شریف میں ہے:حکی عن علی رضی الله تعالٰی عنہ انہ قال معنٰی قولہ ردوھا علی یقول سلیمٰن علیہ الصلٰوۃ و السلام بامر الله عزوجل للملٰئکۃ المؤکلین بالشمس ردوھا علی یعنی الشمس فردوھا علیہ حتی صلی العصر فی وقتھا[5]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع