دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خاص ہوچکی غیر خدا کے ساتھ شرك ٹھہر چکی،اس میں حیات وموت،قرب وبعد،ملکیت وبشریت خواہ کسی وجہ کاتفرقہ کیسا کیا بعد موت ہی شرکت خد اکی صلاحیت نہیں رہتی بحال حیات شریك ہوسکتے ہیں یہ جنو ن وہابیہ کو ہر جگہ جاگاہے جس نے انہیں حمایت توحید کے زعم میں الٹا مشرك بنا دیا ہے ایك بات کو کہیں گے شرك ہے پھر کبھی موت حیات کا فرق کرینگے کبھی قرب و بُعد کا کبھی کسی اوروجہ کا،جس کا صاف حاصل یہ نکلے گا کہ یہ انوکھے موحد بعض قسم مخلوق خدا کا شریك جانتے ہیں جب تو و ہ بات کہ غیر کے لیے اس کا اثبات شرك تھا ان کےلئے ثابت مانتے ہیں۔اب کھلا کہ انکے امام نے تقویۃ الایمان میں ان وہابی صاحبوں ہی کی نسبت کہا تھا کہ:

''اکثر لوگ شرك میں گرفتار ہیں اوردعوٰ ی مسلمانی کا کئے جاتے ہیں،سبحان الله یہ منہ اوریہ دعوٰی،سچ فرمایا الله صاحب نے کہ نہیں مسلمان ہیں اکثر لوگ،مگر شرك کرتے ہیں''[1]۔

یہ نکتہ یادرکھنے کا ہے کہ انکی بہت فاحشہ جہالتوں کی پردہ دری کرتاہے وبالله التوفیق۔

حدیث ۱۲۶:طبرانی معجم اوسط میں بسند حسن سیدنا جابر بن عبدالله انصاری رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی:

ان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امر الشمس فتاخّرت ساعۃ من نھار[2]۔

سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے آفتاب کو حکم دیا کہ کچھ دیر چلنے سے باز رہ۔وہ فورًا ٹھہر گیا۔

اقول:اس حدیث حسن کا واقعہ اس حدیث صحیح کے واقعہ عظیمہ سے جدا ہے جس میں ڈوبا ہوا سورج حضور(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)کے لیے پلٹاہے یہاں تك کہ مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم نے نماز عصر کی خدمت گزاری محبوب باری صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں قضا ہوئی تھی ادا فرمائی۔امام اجل طحاوی وغیرہ اکابر نے اس حدیث کی تصحیح کی۔الحمد لله اسے خلافت رب العزت کہتے ہیں کہ ملکوت السمٰوٰت والارض میں ان کا حکم جاری ہے تمام مخلوق الٰہی کو


 

 



[1] تقویۃ الایمان پہلا باب توحید وشرك کے بیان میں مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۴

[2] المعجم الاوسط حدیث ۴۰۵۱ مکتبۃ المعارف ریاض ۵/۳۳،مجمع الزوائد کتاب علامات نبوت باب حبس الشمس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دارالکتاب بیروت ۸/۲۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن