30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱۲۲:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
من استعملناہ علی عمل فرزقناہ رزقًا الحدیث۔ابو داود والحاکم [1] بسند صحیح عن بریدۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
جسے ہم نے کسی کام پر مقرر کیا پس ہم نے اسے رزق دیا۔(ابوداوداورحاکم نے بسند صحیح بریدہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
پہلی حدیث میں حضور نے فرمایا تھا:''ہم نے غنی کردیا۔''احادیث عطیہ حسنین رضی الله تعالٰی عنہما میں تھا کہ فرمایا:''حسن کو مہابت ہم نے دی،علم ہم نے دیا۔حسین کو شجاعت ہم نے دی،کرم ہم نے دیا،محبت کا مرتبہ،رضا کا مقام ہم نے عطا کیا۔''حدیث اسامہ میں تھا:''اسے نعمت ہم نے بخشی۔''یہاں ارشادہوتا ہے:''رزق ہم نے دیا۔''صلی الله تعالٰی علیك وعلٰی اٰلك قدرجودك ونوالك وبارك وسلم۔
حدیث ۱۲۳:فرماتےہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
لقد جاء کم رسول الیکم لیس بوھن ولاکسل لیحی قلوبًا غلفًا ویفتح اعینًا عمیًا ویسمع اٰذانًا صمًا ویقیم السنۃ عوجًا حتی یقال لاالہ الا الله وحدہ۔الدارمی [2]فی سننہٖ عن جبیر بن نفیر رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
بیشك تشریف لایا تمہارے پا س وہ رسول تمہاری طرف بھیجا ہوا جو ضعف وکاہلی سے پاك ہے تاکہ وہ رسول زندہ فرما دے غلاف چڑھے دل،اور وہ رسول کھول دے اندھی آنکھیں، اوروہ رسول شنواکردے بہرے کانوں کو،اوروہ رسول سیدھی کردے ٹیڑھی زبانوں کو،یہاں تك کہ لوگ کہہ دیں کہ ایك الله کے سواکسی کی پرستش نہیں۔(دارمی نے اپنی سنن میں جبیر بن نفیر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
اقول:صحیح اذ قال اخبرنا حیوۃ بن شریح ثقۃ شیخ البخاری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع