30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱۱۶:کہ حضور رحمۃ للعالمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی گئی:ھل نفعت اباطالبٍ۔حضور نے ابوطالب کو کچھ نفع دیا؟ فرمایا:
|
اخرجتہ من غمرۃ جھنم الی ضحضاح منھا۔البزار [1] وابویعلی وابن عدی وتمام عن جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
میں اسے دوزخ کے غرق سے پاؤں تك کی آگ میں نکال لایا۔(اس کو بزار،ابویعلٰی،ابن عدی اورتمام نے حضرت جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
وہابی صاحبو!مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تو ایك کافر کے باب میں فرما رہے ہیں کہ اسے میں نے غرق آتش سے کھینچ لیا اسے میں نکال لایا۔اورتم حضور کو مسلمانوں کے لیے بھی دافع البلاء نہیں مانتے،یہ تمہارا ایمان ہے۔مسلمان اپنے محبوب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے تصرف،قدرتیں،اختیار دیکھیں،دنیا کیا بلاہے آخرت کے کارخانوں کی باگیں انکے ہاتھ میں سپرد ہوئی ہیں اورنہ بغیر الله عزوجل کے ماذون ومختار کئے کس کی مجال ہے کہ الله کے قیدی کی سزا بدل دے جس عذاب میں اسے رکھاہو وہاں سے اسے نکال لے یہ وہی پیارا ہے جس کی عزت وجاہت جس کی محبوبیت نےدوجہاں کے اختیارات اسے دلا دئے۔آخر حدیث سن چکے:
|
الکرامۃ والمفاتیح یومئذٍ بیدی[2]۔ |
عزت دینا اورتما م کاروبار کی کنجیاں اس دن میرے ہاتھ ہوں گی۔ |
تورات شریف کا ارشاد سن چکے:
|
یدہ فوق الجمیع وید الجمیع مبسوطۃ الیہ |
اس کا ہاتھ سب ہاتھوں پر بُلند ہے سب کے ہاتھ اس کی طرف پھیلے ہیں عاجزی |
[1] مسند ابی یعلی عن جابر رضی الله عنہ حدیث ۲۰۴۳ مؤسسۃعلوم القرآن بیروت ۲/۳۹۹،الکامل لابن عدی ترجمہ اسمٰعیل بن مجاہد دارالفکر بیروت ۱/۳۱۳،مجمع الزوائدکتاب صفۃ النار تفاوت اھل فی العذاب دارالکتاب العربی بیروت ۱۰/۳۹۵
[2] سنن الدارمی باب ما اعطی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من الفضل حدیث ۴۹ دارالمحاسن للطباعۃ القاھرہ ۱/۳۰،مشکوٰۃ المصابیح باب فضائل سید المرسلین قدیمی کتب خانہ کراچی ص۵۱۴،الخصائص الکبرٰی باب اختصاصہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بانہ اول من تنشق عنہ الارض مرکز اہلسنت گجرات الہند ۲/۲۱۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع