دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

العاقب وانا النبی المصطفٰی اٰمنتم اوکذبتم۔ الحاکم [1]وصححہ عن عوف بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ۔

والا ہوں،میں ہی خاتم الانبیاء ہوں،میں ہی نبی مصطفی ہوں،چاہے تم مانو یا نہ مانو(حاکم نے عوف بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے بیان کیااور اس کی تصحیح کی۔ت)

حدیث ۱۱۳:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:

انا احمد وانا محمد وانا الحاشر الذی احشر الناس علی قدمی وانا الماحی الذی یمحوا الله لی الکفر[2]۔

میں احمد ہوں،میں محمد ہوں،میں حاشر ہوں کہ لوگوں کو اپنے قدموں پر حشردوں گا،میں ماحی ہوں کہ الله تعالٰی میرے ذریعے سے کفر کی بلا محو فرماتاہے،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

یہ اسم ماحی بھی ہمارے مقصود رسالہ سے ہے نیز بجہت اسناد اورنیز یوں کہ معاذالله کفر سے بدتر اورکیا بلا ہے،توجو پیارا ماحی کفر ہے اس سے بڑھ کرکون دافع البلاء ہے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔مگر اس نام پاك حاشر کی اسناد کو وہابی صاحب بتائیں سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یہ کیا فرمارہے ہیں کہ میں حشر دینے والا ہوں میں اپنے قدموں پر خلائق کو حشر دوں گا۔تم نے تو قرآن مجید سےیہ سنا ہوگا کہ نشر کرنا حشر دینا خدا کی شان ہے،یہاں بھی تمہارا امام الطائفہ یہی کہے گاکہ نبی نے اپنے آپ کو خدا کی شان میں ملادیا،خدا کی شان تم مدعیان علم وایمان ابھی خدا کی شان ہی کے معنی نہ سمجھے،نبی کی سب شانیں خدا کی شان ہیں،تو خدا کی بعض شانیں ضرور نبی کی شان ہیں کہ موجبہ کلیہ کو اس کا عکس موجبہ جزئیہ لازم ہے،ہاں وہ شان جس سے خدائی لازم آئے نبی کے لیے نہیں ہوسکتی،دفع بلا یا سماع ندا یا فریاد کو پہنچنا یا مراد کا دینا وغیرہ امور نزاعیہ کہ بعطائے رحمانی ووساطت فیض ربانی سےمانے جاتے ہیں لزوم الوہیت سے کیا تعلق رکھتے ہیں ولٰکن من لم یجعل الله لہ نورًا فمالہ من نور(لیکن جسے الله تعالٰی نور عطانہ فرمائے اس کے لیے کوئی نور نہیں۔ت)

حدیث ۱۱۴:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:میرا نام قرآن میں محمّد اورانجیل میں


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ قصہ ذکر رؤیا عبدالله بن سلام دارالفکر بیروت ۳/۴۱۵

[2] المعجم الکبیر عن جابر رضی الله عنہ حدیث ۱۷۵ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲/۱۸۴،الکامل لابن عدی وھب بن وہب الخ دارالفکر بیروت ۷/۲۵۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن