دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

؎    ایں سعادت بزور بازو نیست                 تانہ بخشدخدائے بخشندہ [1]

(یہ سعادت اپنی طاقت سے حاصل نہیں ہوتی جب تك عطا فرمانے والا الله تعالٰی عطانہ فرمائے۔ت)

تو وہ جو زبان سے فرمادے کہ میں نے دیں اوراس فرمانے ہی سے وہ نعمتیں حاصل ہوجائیں قطعاً یقینا وہی کرسکتاہے جس کا ہاتھ الله وہاب رب الارباب جل جلالہ کے خزانوں پر پہنچتاہے جسے اس کے رب جل وعلا نے عطا ومنع کا اختیار دیا ہے،ہاں وہ کون،ہاں والله وہ محمد رسول الله ماذون ومختار حضرۃ الله قاسم ومتصر ف خزائن الله جل جلالہ وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم،والحمد لله رب العالمین،لاجرم امام اجل احمد بن حجر مکی رحمہ الله تعالٰی کتاب مستطاب جو ہر منظم میں فرماتے ہیں:

ھو صلی الله تعالٰی علیہ وسلم خلیفۃ الله الاعظم الذی جعل خزائن کرمہ وموائد نعمہ طوع یدیہ و تحت ارادتہ یعطی من یشاء [2]۔

وہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الله عزوجل کے وہ خلیفہ اعظم ہیں کہ حق جل وعلانے اپنے کرم کے خزانے،اپنی نعمتوں کے خوان سب ان کے ہاتھوں کے مطیع انکے ارادے کے زیر فرمان کردئیے جسے چاہتے ہیں عطافرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

ان مباحث قدسیہ کے جانفزا بیان فقیر کے رسالہ سلطنت المصطفٰی فی ملکوت کل الورٰی میں بکثرت ہیں ولله الحمد۔

حدیث ۱۰۶:صحیحین میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان لی اسماء انا محمد وانا احمد وانا الماحی الذی یمحوا الله لی الکفر وانا الحاشر الذی یحشر علی قدمی (صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)

بیشك میرے متعدد نام ہیں،میں محمد ہوں،میں احمد ہوں، میں ماحی یعنی کفروشرك کا مٹانے والا ہوں کہ الله تعالٰی میرے ذریعے سے کفر مٹاتاہے،میں حاشر یعنی مخلوق کو حشر دینے والا ہوں کہ میرے قدموں پر تمام لوگوں کا حشرہوگا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

 


 

 



[1]

[2] الجوہر المنظم الفصل السادس المکتبۃ القادریۃ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور ص۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن