دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خلافت فاروقی پر اذن طلب کیا ابھی اجازت نہ آئی تھی کہ امیر المومنین فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے صاحبزادے حضرت عبد الله رضی الله تعالٰی عنہ نے دروازے پر حاضر ہو کر اذن مانگا،امیر المومنین رضی الله تعالٰی عنہ نے اجازت نہ دی،یہ حال دیکھ کر سیدنا امام مجتبی رضی الله تعالٰی عنہ بھی واپس آگئے،امیر المومنین رضی الله تعالٰی عنہ نے انھیں بلا بھیجا،انھوں نے آکر کہا:یا امیر المومنین!میں نےخیا ل کیا کہ اپنے صاحبزادے کو تو اذن دیا نہیں مجھے کیوں دیں گے،فرمایا:

انت احق بالاذن منہ وھل انبت الشعر فی الراس بعد الله الا انتم۔رواہ الدار قطنی[1]۔

آپ ان سے زیادہ مستحق اذن ہیں اور یہ بال سر پر الله عزوجل کے بعد کس نے اگائے ہیں سوا تمھارے(اس کو دار قطنی نے روایت کیا۔ت)

حدیث۱۰۲:سیدنا امام حسین رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں امیر المومنین فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے مجھ سے کہا:

ای بنی لوجعلت تاتینا تغشانا۔

اے میرے بیٹے!میری تمنا ہے کہ آپ ہمارے پاس آیا کریں۔

ایك دن میں گیا تو معلوم ہوا کہ تنہائی میں معاویہ رضی الله تعالٰی عنہ سے باتیں کر رہے ہیں اورعبدالله بن عمر رضی ا لله تعالٰی عنہما دروازے پر رکے ہیں عبدالله پلٹے ان کے ساتھ میں بھی واپس آیا،اس کے بعد امیر المومنین مجھے ملے،فرمایا:لم اراك جب سے پھر میں نے آپ کو نہ دیکھا یعنی تشریف نہ لائے میں نے کہا:یا امیر المومنین!میں آیا تھا آپ معاویہ کے ساتھ خلوت میں تھے آپ کے صاحبزادے کے ساتھ واپس چلا گیا۔امیر المومنین نے فرمایا:

انت احق من ابن عمر فانما انبت ماترٰی فی رء وسنا الله ثم انتم [2]۔

آپ ابن عمر سے مستحق ترہیں یہ جوآپ ہمارے سروں پردیکھتے ہیں یہ الله ہی نے تواگائے ہیں۔

 


 

 



[1] الدار قطنی

[2] کنز العمال بحوالہ ابن سعد وابن راویہ حدیث ۳۷۶۶۲مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۳/۶۵۵،الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ الباب الثانی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/۳۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن