30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لگتا ہے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا لم تستحی فاصنع ما شئت [1]۔ |
جب تو بیحا ہو جائے تو پھر جو چاہے کر۔(ت) |
ع بیحیا باش ہر چہ خواہی کن
بیحیا ہو جاپھر جو چاہے کر۔(ت)
مگر صاحبو!ذرا سوچ کر کہ شاہ ولی الله صاحب کا دامن زیر سنگ خارادبا ہے ؎
یوں نظر دوڑے نہ ترچھی تان کر
اپنا بیگانہ ذرا پہچان کر
اے عبید الہوا،اے عبید الدراہم وعبید الدنیا!ا ب بھی عبد النبی،عبد الرسول۔عبد المصطفی کو شرك کہنا۔ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظیم۔
حدیث۱۰۰:بحمد الله ایك سے ایك زائد سنتے جائیے:ایك دن امیر المومنین عمر فاروق رضی الله تعالٰی عنہ حضرت شہزادہ گلگوں قبا اما م حسین شہید کربلا رضی الله تعالٰی عنہ کو بر سر منبر گود میں لے کر فرمایا:
|
ھل انبت الشعر علی رؤسنا الا ابوك۔ |
ہمارے سروں پر بال کس نے اگائے ہوئے ہیں۔تمھارے ہی باپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے اگائے ہوئے ہیں۔ |
یعنی جو کچھ عزت،نعمت ودولت ہے سب حضور ہی کی عطا ہے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
|
ابن سعد فی الطبقات [2] عن السید الحسین صلی الله تعالٰی علی جدہ وابیہ وامہ واخیہ وعلیہ وبنیہ وبارك وسلم۔ |
ابن سعد نے طبقات میں سید امام حسین،الله تعالٰی ان کے جد کریم،ان کے والد ماجد،ان کی والدہ ماجدہ،ان کے بھائی اوران کے بیٹوں پربرکات و سلامتی نازل فرمائے،سے روایت کیا۔(ت) |
حدیث ۱۰۱:کہ ایك بارامیر المومنین حسن مجتبی صلی الله تعالٰی علی جدہ الکریم وعلیہ وسلم نے کا شانہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع